Monday , September 24 2018
Home / ہندوستان / بھٹکل کی رہائی کیلئے انڈین مجاہدین کے کسی سیاستداں کو اغواء کرنے کا امکان

بھٹکل کی رہائی کیلئے انڈین مجاہدین کے کسی سیاستداں کو اغواء کرنے کا امکان

نئی دہلی 19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) انڈین مجاہدین کے معاون بانی یٰسین بھٹکل کے قریبی ساتھی نئی دہلی میں کسی سیاستداں کے اغواء کا منصوبہ بنارہے ہیں تاکہ یٰسین بھٹکل کو رہا کرواسکیں۔ آج موصول ہونے والی ایک رپورٹ کے بموجب عام انتخابات کے پیش نظر حفاظتی انتظامات سخت کردیئے گئے ہیں کیونکہ نئی دہلی میں کئی سیاستداں کسی صیانتی انتظامات کے ب

نئی دہلی 19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) انڈین مجاہدین کے معاون بانی یٰسین بھٹکل کے قریبی ساتھی نئی دہلی میں کسی سیاستداں کے اغواء کا منصوبہ بنارہے ہیں تاکہ یٰسین بھٹکل کو رہا کرواسکیں۔ آج موصول ہونے والی ایک رپورٹ کے بموجب عام انتخابات کے پیش نظر حفاظتی انتظامات سخت کردیئے گئے ہیں کیونکہ نئی دہلی میں کئی سیاستداں کسی صیانتی انتظامات کے بغیر عارضی طور پر مقیم ہیں۔ بھٹکل اور اُن کے قریبی ساتھی اسداللہ اختر فی الحال مہاراشٹرا پولیس کی تحویل میں ہیں اور اُن سے وہاں کے دہشت گرد مقدمہ میں اُن کے مبینہ کردار کے بارے میں تفتیش کی جارہی ہے۔ این آئی اے نے گزشتہ ماہ بھٹکل، اختر، منظر امام اور یو احمد کے ملک کے مختلف علاقوں میں بڑے دہشت گرد حملوں کے ارتکاب اور سازش میں اُن کے مبینہ کردار کا فرد جرم عائد کیا تھا۔ بھٹکل اور اختر کو اگسٹ 2013 ء میں ہند ۔ نیپال سرحد پر گرفتار کیا گیا تھا۔ وہ ملک گیر سطح پر بم دھماکوں کے کئی واقعات میں ملوث انتہائی مطلوب 15 دہشت گردوں کی فہرست میں شامل تھے۔ وہ 2008 ء کے دہلی کی کناٹ پیلس کے سلسلہ وار بم دھماکوں میں ایک کلیدی مشتبہ ہیں۔ اِس بم دھماکہ میں 26 افراد ہلاک اور 133 زخمی ہوئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT