Thursday , September 20 2018
Home / جرائم و حادثات / بھکاریوں کے درمیان جھگڑا ایک ہلاک

بھکاریوں کے درمیان جھگڑا ایک ہلاک

حیدرآباد /16 مارچ ( سیاست نیوز ) رین بازار کے علاقہ میں بھیکاریوں کے جھگڑے میں ایک بھیکاری فوت ہوگیا ۔ انسپکٹر رین بازار پولیس محمد عبدالجاوید نے بتایا کہ 70 سالہ احمد عبداللہ فیروز نامی شخص کے حملہ میں فوت ہوگیا ۔ احمد عبداللہ عرف نرسیا ریڈی جو عنبرپیٹ علاقہ کا ساکن تھا ۔ اس کی بیوی آشا بی کے ساتھ ریلوے اسٹیشن یاقوت پورہ کے قریب بھیک مانگتا تھا اور فیروز کی والدہ بھی اس علاقہ میں بھیک مانگتی تھی ۔ جبکہ فیروز ہوٹل میں ملازمت کرتا تھا ۔ اس دوران فیروز اور احمد عبداللہ میں جھگرا ہوا اور اس نے لاٹھی سے حملہ کرتے ہوئے ضعیف شخص کو شدید زخمی کردیا ۔ جو علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT