Tuesday , December 12 2017
Home / ہندوستان / بھکاری کی جمع پونجی جل کر خاکستر

بھکاری کی جمع پونجی جل کر خاکستر

کلیان ۔ 14 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : امبویلی کے ایک 70 سالہ بھکاری پر اس وقت سکتہ طاری ہوگیا جب لاہوجی نگر سلم علاقہ میں واقع اس کی جھونپڑی منگل کی صبح شعلہ پوش ہوگئی ۔ اس جھونپڑی میں بھکاری نے اپنی کمائی کی رقم 3 تھیلوں میں بھر کر چھپا دیا تھا ۔ جس میں 10 تا 50 روپئے کے کرنسی نوٹ اور سکے تھے ۔ اس آگ میں جل کر خاکستر ہوئے ۔ پولیس نے بتایا کہ بھکاری محمد رحمن کے مالیاتی نقصان کا اندازہ لگانا مشکل ہے کیوں کہ اس نے اپنی جمع کردہ پونجی کا حساب کتاب نہیں رکھا تھا ۔ اور نوٹوں سے بھرے ہوئے 3 تھیلے اپنی بیوی 75 سالہ فاطمہ کے پاس چھپا دیا تھا ۔ چہارشنبہ کی صبح 3 بجے مکان میں فاطمہ تنہا تھی اس وقت ایک جلتی ہوئی موم بتی نیچے گر گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ کے شعلے بھڑک اٹھے اگرچیکہ فاطمہ بحفاظت مکان سے باہر نکل گئی چونکہ وہ نہیں جانتی تھی کہ تھیلوں میں رقم کتنی ہے اس نے ان تھیلوں کو بچانے کی کوشش نہیں کی ۔

TOPPOPULARRECENT