Thursday , August 16 2018
Home / جرائم و حادثات / بھگت سنگھ نگر میں نوجوان کی خودکشی

بھگت سنگھ نگر میں نوجوان کی خودکشی

حیدرآباد /16 اپریل ( سیاست نیوز ) عثمانیہ یونیورسٹی پولیس حدود میں پیش آئے ایک واقعہ میں 28 سالہ نوجوان مشتبہ طور پر پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق لنگیشور گوڑ جو بھگت سنگھ نگر علاقہ کا ساکن تھا ۔ حبشی گوڑہ کے علاقہ میں واقع ایک دفتر میں کام کرتا تھا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق اس نے اپنے دفتر میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

تیراکی کے دوران کمسن غرقاب
حیدرآباد /16 اپریل ( سیاست نیوز ) میاں پور کے علاقہ حفیظ پیٹ میں ایک کمسن تیراکی کے دوران غرقاب ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 9 سالہ شیخ مدثر جو حفیظ پیٹ علاقہ کے ساکن شیخ ضمیر کا بیٹا تھا ۔ تیسری جماعت کا طالب علم بتایا گیا ہے ۔ وہ کل اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ایراکنٹہ تالاب تیراکی کی غرض سے گیا تھا جو غرقاب ہوگیا ۔ پولیس نے اس کی نعش کو برآمد کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT