Saturday , September 22 2018
Home / جرائم و حادثات / بھگت کے بھیس میں سارق

بھگت کے بھیس میں سارق

حیدرآباد 2 مارچ (سیاست نیوز) شہر کی منادر کو مسلسل نشانہ بناتے ہوئے مورتیوں کے قیمتی طلائی زیورات و دیگر اشیاء کے سرقہ میں ملوث عادی سارق رام پون عرف رام بابوکو بنجارہ ہلز پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ آج صبح بورہ بنڈہ علاقہ میں واقع گائتری ہلز میں سائی بابا مندر میں بھگت کے بھیس میں داخل ہوکر وہاں پر موجود قیمتی اشیاء کا سرقہ کرکے فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا کہ بھگتوں نے اس کی نشاندہی کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ واضح رہے کہ سعید آباد علاقہ میں واقع درگا ماتا مندر میں سرقہ کرنے کے دوران اس کی تصویر سی سی ٹی وی کیمرے میں قید کی گئی تھی اور پولیس اس کو شدت سے تلاش کررہی تھی۔عوام کی جانب سے رام بابو کو پولیس کے حوالے کئے جانے پر اس کی تفتیش کی گئی جس میں یہ پتہ لگا کہ شہر کے منادر میں اس نے سلسلہ وار سرقہ کی وارداتیں انجام دی۔سٹی پولیس منادر میں مسلسل سرقہ کی وارداتوں سے پریشان تھی اور رام بابو کی گرفتاری سے پولیس کو راحت ملی ۔

TOPPOPULARRECENT