Wednesday , September 26 2018
Home / ہندوستان / بھگوت گیتا کو مقدس قومی کتاب قرار دینے بی جے پی رکن پارلیمنٹ کا مطالبہ

بھگوت گیتا کو مقدس قومی کتاب قرار دینے بی جے پی رکن پارلیمنٹ کا مطالبہ

نئی دہلی ۔ 22 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بھگوت گیتا کو مقدس قومی کتاب قرار دیا جانا چاہئے۔ ایک بی جے پی رکن پارلیمنٹ نے آج لوک سبھا میں وقفہ صفر کے دوران یہ مسئلہ اٹھاتے ہوئے مطالبہ کیا۔ رام چرترا نشاد نے تمام سیاسی پارٹیوں سے تائید طلب کی اور پرزور انداز میں کہا کہ گیتا ایک رہنمائی کرنے والی کتاب ہے، جس میں تمام مصائب کا حل موجود ہے جو جدید

نئی دہلی ۔ 22 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بھگوت گیتا کو مقدس قومی کتاب قرار دیا جانا چاہئے۔ ایک بی جے پی رکن پارلیمنٹ نے آج لوک سبھا میں وقفہ صفر کے دوران یہ مسئلہ اٹھاتے ہوئے مطالبہ کیا۔ رام چرترا نشاد نے تمام سیاسی پارٹیوں سے تائید طلب کی اور پرزور انداز میں کہا کہ گیتا ایک رہنمائی کرنے والی کتاب ہے، جس میں تمام مصائب کا حل موجود ہے جو جدید دور میں دنیا کے عوام کو درپیش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کتاب خاص طور پر نوجوانوں کیلئے ایک تحریک ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فخر کی بات ہیکہ وزیراعظم نریندر مودی نے گیتا کا ایک ایک نسخہ صدر امریکہ بارک اوباما اور دیگر عالمی قائدین کو پیش کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT