Wednesday , September 19 2018
Home / ہندوستان / بھیما کورے گاؤں تشدد سے کوئی تعلق نہیں : عمر خالد

بھیما کورے گاؤں تشدد سے کوئی تعلق نہیں : عمر خالد

ممبئی 9،جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) گزشتہ ہفتہ پونے کے قریب بھیما کورے گاؤں میں ہونے والے تشدد کے سلسلہ میں حکومت نے جے این یو کے طالب علم رہنماء عمر خالداورگجرات کے دلت رہنماء جگنشن میوانی کے خلاف تشدد بھڑاکانے اور اشتعال دلانے کے الزام میں کیس درج کیا ہے ۔لیکن عمر خالد نے پولیس کی اس سیاسی کارروائی پر دریافت کیا ہے کہ جب وہ بھیما کورے گاؤں گئے ہی نہیں تو انہیں کیوں نشانہ بنایا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پونے وہ اکیلے نہیں گئے بلکہ سونی سوری ڈپرکاش امبیڈکر،جگنیش میوانی وغیرہ موجود تھے ،جبکہ رہوت ویمولا کی والدہ بھی تھیں،لیکن پولیس نے ان کے اور میوانی کے خلاف معاملات درج کیے ہیں جوکہ ناانصافی ہے ۔میڈیا کی جانب سے انہیں اور جگنیش کونشانہ بنایا جارہا ہے جوکہ اصولوں کے خلاف ہے ۔

TOPPOPULARRECENT