Thursday , November 23 2017
Home / جرائم و حادثات / بھینسوں کی گمشدگی سے دلبرداشتہ شخص کی خودکشی

بھینسوں کی گمشدگی سے دلبرداشتہ شخص کی خودکشی

حیدرآباد ۔ 31 اکٹوبر (سیاست نیوز) بھینسوں کی گمشدگی سے دلبرداشتہ ایک شخص نے خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ ایل بی نگر پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 55 سالہ دشرتھ ریڈی نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے کل رات خودکشی کرلی۔ ریڈی دودھ کا کاروبار کرتا تھا۔ گذشتہ روز اس کی 8 بھینسیں گم ہوگئی تھیں تب سے وہ پریشان تھا۔ اکثر بھینسیں گم ہونے کے بعد واپس لوٹ جایا کرتی ہیں۔ تاہم دو دن بعد بھی بھینسوں کا کوئی پتہ نہ چلا جس سے دلبرداشتہ اس شخص نے خودکشی کرلی۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT