Monday , December 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بھینسہ میںگٹکھا تاجرین کے خلاف کارروائی

بھینسہ میںگٹکھا تاجرین کے خلاف کارروائی

بھینسہ۔11مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھینسہ سرکل انسپکٹر آف پولیس اے رگھو اپنے عہدہ کا جائزہ حاصل کرتے ہی شہر میں غیر قانونی طور پر کئے جانے والے گٹکھے کے کاروبار کے خاتمہ کیلئے کافی متحرک ہوتے ہوئے گذشتہ ایک ہفتہ سے شہر کے مختلف علاقوں کے پان شاپوں پر دھاوے ڈالتے ہوئے گٹکھا ضبط کیا اور آج شہر کے بڑے کاروباریوں پر شکنجہ کستے ہوئے دکانوں اور گوداموں پر دھاوے کئے ۔بھینسہ سرکل انسپکٹر آف پولیس اے رگھو کی تفصیلات کے بموجب بھینسہ شہر کے مارکٹ علاقہ میں موجود ایس کے اور اے کے زردہ اسٹورس پر پولیس نے دھاوا ڈالتے ہوئے دکانوں کی تنقیح کی جس میں اے کے زردہ اسٹور سے معمولی مقدار میں گکٹھا برآمد ہوا جسے پولیس نے ضبط کرلیا ۔ بعدازاں اے کے زردہ اسٹور کے گودام جو کہ پنجہ شاہ چوک علاقہ میں موجود ہے اس پر بھی دھاوے ڈالا گیا اور شہر کے آٹون گر علاقہ میں موجود ایس کے زردہ اسٹور کے گوداموں پر دھاوا ڈالتیہ وئے تنقیح کرنے پر معمولی مقدار میں گٹکھا برآمد ہوا ۔ اسی اثناء میں گودام نمبر 62 کے سامنے نامعلوم افراد کی جانب سے ذخیرہ کردہ تقریباً 200لیٹر کیروسین برآمد ہوا ۔ اس معاملہ کی تحقیقات کرنے پر کسی بھی فرد کا تعلق ذخیرہ کردہ کیروسین نہیں ملنے پر بھینسہ ریونیو ڈپٹی تحصیلدار انفورسمنٹ اورریونیو انسپکٹر ایشور کو مقام واقعہ طلب کرتے ہوئے برآمد شدہ کیروسین کا پنچنامہ کرتے ہوئے محکمہ ریونیو انفورسمنٹ کی تحویل میں کیروسین دیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT