Monday , November 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بھینسہ میں آشا ورکرس کا احتجاج جاری

بھینسہ میں آشا ورکرس کا احتجاج جاری

بھینسہ /5 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آشا ورکرس اپنے مطابات کی یکسوئی کیلئے حکومت کے ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ بھینسہ منڈل کے آشا ورکرس کی ہڑتال آج 34 ویں دن میں داخل ہوچکی ہے ۔ جس پر آشا ورکرس نے اپنی ہڑتال میں شدت پیدا کرتے ہوئے حکومت پر دباؤ بنانے کیلئے بھینسہ تحصیل آفس کے داخلہ پر بیٹھکر احتجاج منظم کرتے ہوئے بھینسہ تحصیل آفس میں کسی بھی عہدیدار اور عوام کو داخل ہونے سے روکتے ہوئے احتجاج کو جاری رکھا ۔ بھینسہ سرکل انسپکٹر واسو دیو راؤ اور سب انسپکٹر پراوین کمار پولیس جمعیت اور خواتین پولیس کے ہمراہ بھینسہ تحصیل آفس پہونچکر احتجاجی آشا ورکرس کو افہام تفہیم کرتے ہوئے تحصیل آفس کے داخلہ کو بحال کرنے کیلئے کہا ۔ لیکن آشا ورکر نے اپنا احتجاج جاری رکھا ۔ جس پر بھینسہ سرکل انسپکٹر واسو دیو راؤ نے تمام آشا ورکرس کو پولیس حراست میں لیکر بھینسہ پولیس اسٹیشن منتقل کیا بعد ازاں بھینسہ ڈیویژن کے تمام منڈلوں نے آشا ورکرس نے بھینسہ پولیس اسٹیشن پہونچکر بھینسہ منڈل کے آشا ورکرس کی رہائی کیلئے اصرار کرنے پر بھینسہ سرکل انسپکٹر نے آشا ورکرس کو رہا کیا ۔ جس میں قابل ذکر سی آئی ٹی یو بھینسہ ڈیویژن صدر ایس رمیش بابو ، آشا ورکرس وجیا لکشمی ، گنگامنی اور دیگر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT