Sunday , September 23 2018
Home / اضلاع کی خبریں / بھینسہ میں امن کمیٹی کا اجلاس‘ڈی ایس پی آر گریدھر کا خطاب

بھینسہ میں امن کمیٹی کا اجلاس‘ڈی ایس پی آر گریدھر کا خطاب

بھینسہ ۔ /27 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھینسہ محکمہ پولیس کی جانب سے ڈی ایس پی آفس میں گنیش تہوار کے پیش نظر بھینسہ ڈی ایس پی آر گریدھر کی قیادت میں امن کمیٹی قائم کی گئی ۔ شہر کے ہندو مسلم سماجی سیاسی قائدین کے علاوہ صحافیوں نے شرکت کی ۔اس موقع پر بھینسہ ڈی ایس پی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں امن و امان کو برقرار رکھنے اور کوئی ناخوش

بھینسہ ۔ /27 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھینسہ محکمہ پولیس کی جانب سے ڈی ایس پی آفس میں گنیش تہوار کے پیش نظر بھینسہ ڈی ایس پی آر گریدھر کی قیادت میں امن کمیٹی قائم کی گئی ۔ شہر کے ہندو مسلم سماجی سیاسی قائدین کے علاوہ صحافیوں نے شرکت کی ۔اس موقع پر بھینسہ ڈی ایس پی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں امن و امان کو برقرار رکھنے اور کوئی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے پولیس ہر وقت تیار ہے ۔ انہوں نے شہر کی عوام سے کہا کہ پولیس کا تعاون کرتے ہوئے بھینسہ کو امن کا گہوارہ بنائے اور کہا کہ رمضان المبارک کے مہینے میں جس طرح سے مسلمانوں نے عبادتیں کی ہے حالیہ انتخابات کے دوران شہر میں نظم و ضبط برقرار رکھا گیا ۔ اس طرح سے گنیش تہوار بھی ہندوؤں اور مسلمانوں کو مل کرمناتے ہوئے شہر کی پرامن فضاء کو برقرار رکھنا چاہئیے ۔ انہوں نے کہا کہ کوئی مذہب آپس میں دشمنی پیدا کرنے کی اجازت نہیں دیتا بلکہ امن و اتحاد اور بھائی چارگی کا پیغام دیتا ہے اور انہوں نے ڈی جے سسٹم کی سخت مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ گنیش وسرجن کے موقع پر ڈی جے ساؤنڈ کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔کیونکہ اس پر سپریم کورٹ نے امتناع عائد کی ہے ۔ اس سے قبل بھینسہ تحصیلدار کے ورندھن نے کہا کہ گنیش تہوار کو پرامن طریقے سے مناتے ہوئے شہر میں امن برقرار رکھتے ہوئے بھائی چارگی کا ثبوت دینا چاہئیے ۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں محکمہ ریونیو کی جانب /27 اگست صبح 9 بجے نرسمہا کلیان منڈپم میں امن کمیٹی کا اجلاس طلب کیا گیا ہے ۔ اس موقع پر شہر کے سماجی و سیاسی قائدین ببرو مہاراج ، چننا ، میاشٹی ڈگمبر ، عبدالجبار بنارسی اور سید آصف صدر ویلفیر پارٹی بھینسہ منڈل کے علاوہ بھینسہ رورل سرکل انسپکٹر مہیش نے گنیش تہوار کے متعلق اپنے خیالات پیش کئے ۔ اس موقع پر بھینسہ سرکل انسپکٹر واسو دیو راؤ سب انسپکٹرس راما راؤ اور نریش بابو کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

TOPPOPULARRECENT