Saturday , November 17 2018
Home / اضلاع کی خبریں / بھینسہ میں آگ پر قابوپانے شعور بیداری پروگرام کا انعقاد

بھینسہ میں آگ پر قابوپانے شعور بیداری پروگرام کا انعقاد

بھینسہ ۔ 15؍ اپریل( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھینسہ شہر کے فائر اسٹیشن دفتر میں محکمہ فائر (آتش فرو) کی جانب سے ہفت روزہ فائر سیفٹی شعور بیداری پروگرام کا آغاز کیا گیا ۔ اس بھینسہ فائیرآفیسر چرن کمار نے اپنے عملہ کے ہمراہ عملی مشق کرتے ہوئے آگ پر قابو پانے مختلف طریقوں سے موجود عوام اور فائبر عملہ کو واقف کروایا اور آگ کو کسطرح سے ناگہانی وحادثاتی صورتحال میں پانی اور اور فائیر سیفٹی گیس کے ذریعہ قابو کرنے مکمل طریقوں کو پیش کرتے ہوئے واقف کروایا اور عملی مشق کروائی ۔ بعدازیں فائیر آفیسر بھینسہ چرن کمار نے صحافیوں کو بتایا کہ بھینسہ شہر میں محکمہ فائیر کی جانب سے ہفت روزہ فائیرسیفٹی عوامی شعور بیداری پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے ۔ جس کا آغاز بھینسہ فائیر اسٹیشن سے کیا گیا جو 20؍اپریل تک شہر کے مختلف عوامی مقامات جیسے ہاسپٹلس ‘ پٹرول پمپس ‘ سینما گھروں اور بس اسٹانڈ و دیگر مقامات پر آگ کو قابو کرنے مکمل احتیاطی تدابیر کو پیش کرتے ہوئے عوام کو فائیر سیفٹی شعور بیدار کیا جائیگا ۔

TOPPOPULARRECENT