Monday , November 20 2017
Home / Top Stories / بھینسہ میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کا وحشیانہ قتل

بھینسہ میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کا وحشیانہ قتل

درندہ صفت رشتہ داروں نے دو خواتین اور ایک کمسن لڑکی کو بھی نہیں بخشا، خاندان تنازعہ المناک واقعہ کا سبب
بھینسہ 10 مئی (سیاست نیوز) تلنگانہ میں ضلع عادل آباد کے بھینسہ ٹاؤن میں جائیداد کے مبینہ تنازعہ پر رشتہ داروں نے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کا آج دن دہاڑے قتل کردیا۔ مقتولین میں دو مرد، دو خواتین اور ایک کمسن لڑکی بھی شامل ہے۔ عادل آباد ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ ترون جوشی نے کہاکہ ’’بھینسہ ٹاؤن میں یہ واقعہ پیش آیا۔ تین افراد کے ایک گروپ نے ابتداء میں ایک دوکان پر دو افراد کو تلوار سے حملہ کے ذریعہ ہلاک کردیا۔ بعدازاں اُنھوں نے دو خواتین اور ایک 15 سالہ لرکی کو ان کے گھر میں داخلہ کے بعد چاقو گھونپ کر ہلاک کردیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حملہ آور، مقتولین کے رشتہ دار ہیں جن کے درمیان جائیداد کا تنازعہ تھا‘‘۔ تفصیلات کے بموجب بھینسہ شہر کے مشہور و معروف شخص نعمت اللہ خان (60) سالہ، ان کی اہلیہ (56) سالہ وحیدہ بیگم اور ان کے بھتیجے 34 سالہ یونس خان اور ان کی رشتہ دار اکرم بی (64) سالہ، ان کی نواسی عائشہ خانم (15) سالہ کو ان ہی کے خاندان کے نوجوانوں نے انھیں علیحدہ علیحدہ مقامات پر آنکھوں میں مرچ پاؤڈر چھڑک کر مہلک ہتھیاروں سے حملہ کرکے قتل کردیا۔ ایڈیشنل ایس پی عادل آباد پی پاناسا ریڈی نے صحافیوں کو بتایا کہ نعمت اللہ خان سابق رکن بلدیہ اور ان کے برادر زادوں کے درمیان آپسی مخاصمت 2013 ء سے چلی آرہی تھی۔ نعمت اللہ خان کے لڑکے عامر خان کو ان کے برادر زادوں نے حملہ کرتے ہوئے شدید زخمی کردیا تھا۔ جبکہ حملہ کرنے والے نوجوانوں کو دفعہ 307 کے تحت سزا بھی ہوچکی تھی۔ بعدازاں ضمانت پر رہا ہوکر عدالت میں مقدمہ زیردوران ہے۔ ان ہی اختلافات کی وجہ سے آج یہ وحشت ناک قتل کا واقعہ پیش آیا۔ بتایا گیا ہے کہ آج صبح نعمت اللہ خان اپنے بھتیجے یونس خان کی اسکراپ دکان (نرمل چوراہے) پر گاڑی میں سامان بھرنے میں مصروف تھے کہ حملہ آوروں نے وہاں پہونچ کر اچانک ان دونوں کی آنکھوں میں مرچ پاؤڈر چھڑک کر مہلک ہتھیاروں سے حملہ کرتے ہوئے انھیں موت کے گھاٹ اُتار دیا۔ اس دوران بیچ بچاؤ کرنے والے دو افراد محمد انور اور عبدالجبار نامی افراد بھی شدید زخمی ہوگئے۔ اطلاع کے ساتھ تمام خاندان کے افراد مقام واقعہ پہونچ کر صدمہ میں ہی تھے کہ قاتلوں نے وہاں سے سیدھا شہر کے محلہ بارہ امام پہونچ کر نعمت اللہ خان کی اہلیہ وحیدہ خانم پر مکان میں گھس کر بے دردی کے ساتھ مہلک ہتھیاروں سے حملہ کرکے انھیں بھی موت کے گھاٹ اُتار دیا۔ (سلسلہ صفحہ 7 پر)

TOPPOPULARRECENT