Friday , December 15 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بھینسہ میں بچہ مزدوری کے خلاف کارروائی

بھینسہ میں بچہ مزدوری کے خلاف کارروائی

بھینسہ۔/13جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بچہ مزدوری کے خاتمہ کیلئے محکمہ پولیس کی جانب سے ریاستی سطح پر چلائی جارہی مہمOperation Smile کے تحت بھینسہ شہر میں تین ٹیموں نے شہر کے مختلف مقامات پر دکانات اور دیگر شعبوں میں مزدوری کرنے والے9 بچوں کو پکڑ کر بھینسہ پولیس منتقل کیا۔ اس موقع پر بھینسہ ڈیویژن چائیلڈ آفیسر وی کیشورم سب  انسپکٹر ستیہ نارائنا نے صحافیوں کوبتایا کہ ضلع عادل  آباد میں یکم جنوری سے 31جنوری تک ایک ماہ کیلئے Opration Smile مہم چلائی جارہی ہے۔ آج بھینسہ شہر کے مختلف مقامات پر موجود دکانات اور دیگر شعبوں میں مزدوری کرنے والے 9بچوں کو پکڑ کر ان کا داخلہ کروایا گیا۔

ظہیرآباد میں آج نعتیہ مشاعرہ
ظہیرآباد۔/13جنوری، ( پریس نوٹ ) جناب شفیع الدین ایڈوکیٹ کی اطلاع کے بموجب 14جنوری جمعرات کی شام لٹریری فورم ظہیرآباد کے زیر اہتمام رائل باورچی ہوٹل کی بالائی منزل پر ایک نعتیہ مشاعرہ کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ فورم کے خازن حافظ نظام الدین عازم کی سفر عمرہ پر روانگی کے ضمن میں یہ مشاعرہ منعقد ہوگا۔ مہمان شعراء میں جناب لطیف آرزو کوہیر اور جناب فیاض علی سکندر سدا شیو پیٹ شرکت کریں گے۔ مسرز سیف الدین غوری سیف، سعد اللہ خاں سہیل، شکیل ظہیرآبادی، ڈاکٹر نوید عبدالجلیل، حافظ نظام الدین عازم، شفیع الدین شفیع، فیض عباسی، ارشاد ظہیر میزبان شعراء میں شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT