Wednesday , November 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بھینسہ میں تور دال کی رعایتی قیمت کی فروختگی کے کاونٹر کا قیام

بھینسہ میں تور دال کی رعایتی قیمت کی فروختگی کے کاونٹر کا قیام

بھینسہ /4 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بھینسہ شہر میں تلنگانہ حکومت کی جان بسے مارکٹ سے کم قیمت پر تور دال کی فروختگی کیلئے ایک خصوصی کاونٹر کا قیام شہر کے گاندھی گنج میں واقع یوگیشورا کرانہ مرچنٹ پر عمل میں لایا گیا ہے ۔ جس کا افتتاح بھینسہ تحصیلدار رام موہن کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔ اس موقع پر بھینسہ تحصیلدار رام موہن نے صحافیوں سے خطاب کریت ہوئے کہا کہ ملک میں روز مرہ کی زندگی میں استعمال کی جانے والی ضروری اشیاء کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر تلنگانہ حکومت نے غریب عوام کو راحت پہونچانے کیلئے مارکٹ سے کم قیمت پر 135 روپئے فی کیلو تور دال کی فروختگی کیلئے اس خصوصی کاونٹر کا قیام عمل میں لانے کیلئے ضلع کلکٹر کو ہدایت دی ۔ جس پر اس خصوصی کاونٹر کا قیام عمل میں لاتے ہوئے تور دال کو مارکٹ کی قیمت جو کہ تقریباً 160 سے 180 روپئے فی کیلو سے کم قیمت پر فروخت کیا جائے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ اس خصوص میں تور دال کاونٹر پر عوام خریدنے کیلئے اپنے آدھار کارڈ یا ووٹر شناختی کارڈ یا فوڈ سیکوریٹی کارڈ کے نمبر درج کرواتے ہوئے اس دال کو حاصل کرے ۔ انہوں نے بھینسہ ڈیویژن کی تمام عوام سے خواہش کی کہ تور دال کے اس خصوصی کااونٹر سے استفادہ حاصل کرے ۔

TOPPOPULARRECENT