Thursday , September 20 2018
Home / اضلاع کی خبریں / بھینسہ میں تور کا ہراج

بھینسہ میں تور کا ہراج

بھینسہ /19 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بھینسہ شہر کے ایم ایل ایس پوائنٹ میں کوبیر منڈل تحصیلدار نے ضبط شدہ تور کا ہراج عمل میں لایا ۔ تفصیلات کے بموجب چند روز قبل کوبیر منڈل میں غیر قانونی طور پر منتقل کی جارہی تور کی گاڑیوں کے ہمراہ کوبیر پولیس نے ضبط کرتے ہوئے گاڑیوں کو قانونی تحویل میں رکھ کر تور کو بھینسہ ایم ایل ایس پوائنٹ منتقل کیا گیا جس کا آج ہراج عمل میں لایا گیا ۔ ہراج کے موقع پر بھینسہ کے پانچ تاجروں نے قانونی طور پر طریقے کے مطابق 15 ہزار روپئے جمع کرواتے ہوئے ہراج میں حصہ لیا جس میں احمد نامی تاجر نے ہراج کے ذریعہ 197 کنٹل تور کو 4200 روپئے فی کنٹل سے حاصل کیا ۔ اس موقع پر کوبیر تحصیلدار چندر پرکاش ورماء کوبیر آر آئی عزیز خان کے علاوہ بھینسہ ایم ایل ایس انچارج شنکر اور تاجرین موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT