Sunday , June 24 2018
Home / اضلاع کی خبریں / بھینسہ میں جامع سروے کیلئے تربیتی پروگرام

بھینسہ میں جامع سروے کیلئے تربیتی پروگرام

بھینسہ 12 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاستی حکومت کی جانب سے 19 اگست کو ہونے والے جامع گھر گھر سروے کے متعلق آر ٹی سی ملازمین کے علاوہ تمام سرکاری ملازمین اور آئی آئی آئی ٹی IIIT کے طلباء و طالبات کو تربیت دی گئی ۔ بھینسہ نرسمہا کلیان منڈپم میں محکمہ ریونیو کی جانب سے بھینسہ تحصیلدار کے ورندھن اور ایم پی ڈی او محمد ضیاء الدین اور بھینسہ گو

بھینسہ 12 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاستی حکومت کی جانب سے 19 اگست کو ہونے والے جامع گھر گھر سروے کے متعلق آر ٹی سی ملازمین کے علاوہ تمام سرکاری ملازمین اور آئی آئی آئی ٹی IIIT کے طلباء و طالبات کو تربیت دی گئی ۔ بھینسہ نرسمہا کلیان منڈپم میں محکمہ ریونیو کی جانب سے بھینسہ تحصیلدار کے ورندھن اور ایم پی ڈی او محمد ضیاء الدین اور بھینسہ گورنمنٹ جونئیر کالج میں محکمہ بلدیہ کی جانب سے بھینسہ میونسپل کمشنر اے پربھاکر کی قیادت میں سرکاری ملازمین اور آئی آئی آئی ٹی کے طلباء و طالبات کو تربیت دی گئی اور انہیں ایک ہینڈ بک اور نمونہ فارم کے علاوہ کوڈ نمبر سے متعلق ایک فارم دیا گیا ۔ جس میں اندراجات کے کوڈ نمبر موجود ہیں ۔ تربیتی پروگرام کے دوران سروے کرنے والے عہدیداران کی جانب سے بعض سوالات تحصیلدار کے وردھن سے کئے گئے ۔ جن کا تحصیلدار نے جواب دیتے ہوئے ان کے شبہات کو دور کرتے ہوئے واضح انداز میں جواب دیا ۔ جن پر تمام عہدیداران نے اطمینان کا اظہار کیا ۔ بھینسہ منڈل جملہ 31 دیہاتوں اور بھینسہ میونسپلٹی پر پندرہ کیلومیٹر کے رقبہ پر مشتمل ہے ۔ اس لحاظ سے تربیت یافتہ عہدیداران کو سروے کیلئے متعین کیا جائے گا اور بھینسہ تحصیلدار نے منڈل کی عوام سے اپیل کی ہے کہ اس دوسرے کے دوران عہدیداران کا مکمل تعاون کرتے ہوئے پوچھے جانے والے سوالات کا صحیح جواب دیتے ہوئے اندراج کروانے اور انہوں نے کہاکہ اگر کسی مکان پر سروے نشان نہ دیا گیا تو وہ فوراً بلدیہ یا تحصیل آفس پر ربط پیدا کریں ۔

TOPPOPULARRECENT