Thursday , December 13 2018

بھینسہ میں سائنس فیئر کا انعقاد

بھینسہ ۔ 11 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن یونٹ بھینسہ کے زیراہتمام منعقد مہم ’’ اس صبح کو ہم ہی لائیں گے ‘‘ کا اختتام عمل میں آیا ۔ اختتامی مرحلہ کے موقع پر ہائی اسکول سطح کے طلباء و طالبات میں سائنس فیئر ڈیسنٹ فنکشن ہال میں منعقد کی گئی تھی ۔ جس میں اقراء اسلامیہ ، کریسنٹ ، احمدیہ اور گورنمنٹ گرلز ہائی ارد

بھینسہ ۔ 11 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن یونٹ بھینسہ کے زیراہتمام منعقد مہم ’’ اس صبح کو ہم ہی لائیں گے ‘‘ کا اختتام عمل میں آیا ۔ اختتامی مرحلہ کے موقع پر ہائی اسکول سطح کے طلباء و طالبات میں سائنس فیئر ڈیسنٹ فنکشن ہال میں منعقد کی گئی تھی ۔ جس میں اقراء اسلامیہ ، کریسنٹ ، احمدیہ اور گورنمنٹ گرلز ہائی اردو اسکولس کے طلباء و طالبات نے اپنے تیار کردہ پراجکٹ کے ذریعہ اس نمائش میں حصہ لیا ۔ اس نمائش کا افتتاح بھینسہ منڈل ایجوکیشن آفیسر اے دیانند کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔ اس موقع پر انہوں نے طلباء و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلباء و طالبات اپنی اندرونی صلاحیتوں کو اس طرح کے پروگرامس کے ذریعہ اُبھار سکتے ہیں اس مسابقتی دور میں طلباء اپنے آپ کو آگے بڑھانے کیلئے ہر طرح کے تعلیمی مقابلوں میں حصہ لیکر جستجو اور لگن کے ساتھ محنت کرتے ہوئے آگے آئیں ۔ انہوں نے خاص طور پر گورنمنٹ گرلز اسکول کی طالبات کی نمائش میں حصہ لینے پر ستائش کی اور کہا کہ گورنمنٹ اسکول میں زیرتعلیم طلباء خود کو کمزور نہ سمجھیں بلکہ ہر تعلیمی میدان میں آگے آئیں اور ہر سطح پر اسطرح کے منعقدشدہ پروگرامس میں حصہ لیتے ہوئے خود کو آگے لائیں ۔ واضح رہیکہ اس مہم کے تحت منعقد کوئز مقابلہ میں گورنمنٹ گرلز اسکول کی طالبات نے دوسرا مقام حاصل کیا ہے ۔ اس موقع پر حفیظ خان صدر ایس آئی او یونٹ بھینسہ ، محمد مجاہد احمد فراز ، سید غوث ، سید سرفراز کے علاوہ ٹیچرس محمد میراں ، محمد انور محی الدین ، شیخ علی عرفان ، محمد زبیر احمد اور عبدالاحد کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT