Monday , June 18 2018
Home / اضلاع کی خبریں / بھینسہ میں ساگوانی چوبینہ کی منتقلی ناکام

بھینسہ میں ساگوانی چوبینہ کی منتقلی ناکام

بھینسہ ۔ 18 ؍ فبروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھینسہ فاریسٹ ڈپٹی رینج آفیسر سامی ریڈی نے اخباری نمائندوں کو بتایاکہ آج صبح کی اولین ساعتوں میں موضع مرزاپور کے قریب ایک ٹاٹا موٹر گاڑی کے ذریعہ ساگوانی چوبینہ غیر قانونی منتقل کیا جا رہا تھا جس کو محکمہ جنگلات کے عہدیداران FSO محمد عرفان الدین کے علاوہ عبد العظیم و دیگر نے ناکام بناتے ہوئے ساگوانی چوبینہ سے لدی موٹر گاڑی کو ضبط کرلیا جبکہ موٹر گاڑی ڈرائیور راہ فرار اختیار کرنے میں کامیاب ہوگیا ۔ انہوں نے کہاکہ یہ موٹر گاڑی کوبیر سے بھینسہ آ رہی تھی اس کی اطلاع موصول ہونے پر بھینسہ FSO محمد عرفان الدین اپنے ماتحت عہدیداروں کے ہمراہ غیر قانونی ساگوانی چوبینہ کی منتقلی کو ناکام بنانے کے لئے متحرک تھے ۔ اس موٹر گاڑی کو حراست میں لیتے ہوئے ایک کیس درج کیاگیا اور تحقیقات کی جا رہی ہے جبکہ موٹر گاڑی میں 20 ساگوانی چوبینہ عدد موجود تھے جس کی قیمت 45 ہزار دسے زائد ہے ۔ اس ضبط کی گئی ساگوانی چوبینہ سے لدی موٹر گاڑی کو خانہ پور فاریسٹ ڈپو کو منتقل کر دیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT