Friday , November 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بھینسہ میں سڑک حادثہ، 14مزدور خواتین زخمی

بھینسہ میں سڑک حادثہ، 14مزدور خواتین زخمی

 

بھینسہ ۔ /26اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھینسہ شہر کے ریلائنس پٹرول پمپ کے قریب ایک سڑک حادثہ پیش آیاجس میں موٹر سیکل سواروں کو بچانے کی کوشش میں خواتین مزدوروں سے بھرا آٹو اُلٹ گیا، آٹو ڈرائیور کے بشمول 14خواتین مزدور شدید زخمی ہوگئیں۔ تفصیلات کے بموجب بھینسہ شہر کے بھٹی گلی کے 14مزدور خواتین جن میں گنگامنی، گوداوری، احمدی بیگم، چندرا بائی، سرسوتی، پدما، پوچوا، سائترا، ارونا، انوشا، ودیا اور بھوجوا، ساوترا، منمن اور سرسوتی حسب معمول کھیت میں مزدوری کرنے کی غرض سے ایک آٹو AP01XV1858 میں بیٹھ کر کھیت کو جارہے تھے اور مخالف سمت سے ایک موٹر سیکل AP25AC6672 پر دو افراد راملو اور بلرام نوی پیٹ شیوتانڈا سے نرمل ( مچگی ) جارہے تھے۔ اسی اثناء میں بھینسہ شہر کے ریلائنس پٹرول پمپ کے قریب یہ حادثہ پیش آیا۔ بتایا گیا ہے کہ موٹر سیکل تیزی سے مخالفت سمت سے آرہی تھی اور آٹو سے تصادم ہونے کا خدشہ تھا جسے بچانے کیلئے آٹو ڈرائیور ناگناتھ نے آٹو کو قابو میں کرنے کی کوشش کی لیکن آٹو اُلٹ گیا۔ واقعہ کی اطلاع پاکر عبدالنذیر سب انسپکٹر بھینسہ نے مقام واقعہ پہنچ کر معائنہ کیا۔ زخمیوں کو علاج کیلئے بذریعہ ایمبولنس 108 بھینسہ گورنمنٹ ایریا ہاسپٹل منتقل کیا۔جہاں چندرا بائی، گوداوری، پوچوا کو علاج کیلئے نظام آباد منتقل کردیا گیا اور اس سلسلہ میں بھینسہ سب انسپکٹر عبدالنذیر نے ایک کیس درج کرلیا۔

 

مٹ پلی میں بندروں کی
کثرت سے عوام کو مشکلات
مٹ پلی۔/26اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مٹ پلی شہر میں بعض مقامات ، بس ڈپو،عقب پولیس اسٹیشن احاطہ اور دیگر علاقوں میں بندروں کی کثرت کی وجہ سے مقامی عوام کو مشکلات درپیش ہورہی ہیں۔ قریبی جنگلات کی اندھا دھند کٹائی اور غذا کی قلت کی وجہ سے جنگل میں رہنے والے بندر عوامی بستیوں اور شہروں کا رُخ کررہے ہیں، مقامی عوام کی خواہش ہے کہ متعلقہ جنگلات کے عہدیداران کو چاہیئے کہ وہ جنگلی بندروں کو عوامی بستیوں سے دور مناسب مقامات پر رکھوانے میں تعاون کریں۔

TOPPOPULARRECENT