Friday , June 22 2018
Home / اضلاع کی خبریں / بھینسہ میں طلبہ تنظیم کا زبردست احتجاج

بھینسہ میں طلبہ تنظیم کا زبردست احتجاج

بھینسہ /22 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) اسٹوڈنٹ فیڈریشن آف انڈیا بھینسہ یونٹ کی زیر قیادت گورنمنٹ ہائی اسکول بھینسہ اردو و تلگو میڈیم کے طلباء نے ایک ریالی نکالتے ہوئے بھینسہ بس اسٹانڈ کے قریب راستہ روکتے ہوئے حکومت کے خلاف احتجاج منظم کیا اور حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ بھینسہ کے نئی آبادی علاقہ میں موجود گورنمنٹ ہائی اسکول کی عمار

بھینسہ /22 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) اسٹوڈنٹ فیڈریشن آف انڈیا بھینسہ یونٹ کی زیر قیادت گورنمنٹ ہائی اسکول بھینسہ اردو و تلگو میڈیم کے طلباء نے ایک ریالی نکالتے ہوئے بھینسہ بس اسٹانڈ کے قریب راستہ روکتے ہوئے حکومت کے خلاف احتجاج منظم کیا اور حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ بھینسہ کے نئی آبادی علاقہ میں موجود گورنمنٹ ہائی اسکول کی عمارت جو دورہ نظام میں تعمیر کردہ ہے کافی بوسیدہ ہوچکی ہے ۔ اسکول عمارت کی چھت کسی بھی وقت منہدم ہوسکتی ہے ۔ لہذا اعلی عہدیداران اس جانب متوجہ ہوکر نئی عمارت تعمیر کی جائے ۔ ایس ایف آئی بھینسہ سکریٹری کا کہنا ہے کہ حلقہ اسمبلی مدہول نے کہا کہ اسکول کی نئی عمارت کیلئے 36 لاکھ روپئے منظور کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ رقم نئی عمارت کیلئے نامناسب ہے ۔ حکومت کی جانب سے اس رقم میں اضافہ کریت ہوئے جلد دے جلد اسکول کی نئی عمارت تعمیر کرتے ہوئے اسکول کی انتظامی کمیٹی تشکیل دی جائے اور اردو میڈیم میں پچھلے دیڑھ سال سے حساب کیلئے ٹیچر نہیں رہنے سے طلباء کو مضمون میں کافی دشواریاں پیش آرہی ہے ۔ اس لئے حکومت جلد سے جلد حساب کے ٹیچر کو متعین کرنے اور طلباء کو حکومت کی جانب سے تمام تر سہولیات میسر کی جائے ۔ طلباء کے اس پرامن احتجاج کی وجہ سے ٹریفک نظام درہم برہم ہوگیا ۔ بعد ازاں محکمہ پولیس کے عہدیداروں نے طلباء کے احتجاج کو بند کروایا ۔ اس احتجاج میں اسٹوڈنٹ فیڈریشن آف انڈیا بھینسہ ڈیویژنل سکریٹری بھیم راؤ کے علاوہ تنظیم کے دیگر ارکان اور گورنمنٹ ہائی اسکول بھینسہ کے اردو و تلگو میڈیم کے طلباء موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT