Wednesday , January 17 2018
Home / اضلاع کی خبریں / بھینسہ میں لاری پل سے نیچے گرگئی ڈرائیور ہلاک

بھینسہ میں لاری پل سے نیچے گرگئی ڈرائیور ہلاک

بھینسہ۔/10جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھینسہ ۔ نرمل شاہراہ پر صبح کی اولین ساعتوں میں ایک دلخراش سڑک حادثہ پیش آیا۔ بھینسہ منڈل کے موضع ماٹیگاؤں کے پل ( بریج ) سے ایک لاری توازن کھوکر نیچے گرگئی جس میں مدھیہ پردیش کا ڈرائیور ہلاک ہوگیا۔ تفصیلات کے بموجب ایک لاری MH28AB-7741 میں کوداڑا مقام سے سمنٹ بھر کر نرمل سے بھینسہ ہوتے ہوئے مہاراشٹرا کے ناندیڑ جارہی تھی لیکن صبح کی اولین ساعتوں میں بھینسہ منڈل کے موضع ماٹیگاؤں کے بریج پر لاری کا توازن ڈرائیور کے قابو سے باہر ہونے کی وجہ سے یہ لاری پل سے نیچے گرگئی جس میں لاری ڈرائیور تیجو عمر 23سال مدھیہ پردیش ( اوجین ) برسر موقع ہلاک ہوگیا۔ لاری میں موجود دوسرا ڈرائیور سریش عمر 30سال مدھیہ پردیش ( اوجین ) اور کلینر راہول عمر 20سال ( نارائن کھیڑ ) شدید زخمی ہوگئے۔ اس حادثہ کی اطلاع پاکر بھینسہ رورل سب انسپکٹر روی پرساد پولیس جمعیت کے ہمراہ مقام حادثہ پہنچ کر پنچنامہ کرتے ہوئے زخمیوں کو بذریعہ ایمبولنس 108 علاج کیلئے بھینسہ سرکاری دواخانہ منتقل کیا گیا۔ اس حادثہ میں ہلاک ڈرائیور کی نعش لاری سے باہر نکالنے کیلئے پولیس کو فائر عملہ اور ایمبولنس ڈرائیور خواجہ معین الدین کی مدد لیتے ہوئے سخت محنت و مشقت کرتے ہوئے دیکھا گیا اور نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم بھینسہ سرکاری دواخانہ منتقل کیا گیا۔ بھینسہ سرکاری دواخانہ کے ڈاکٹرس نے زخمیوں کو طبی امداد دیتے ہوئے علاج کیلئے مہاراشٹرا ناندیڑ منتقل کردیا۔ اس ضمن میں بھینسہ رورل سب انسپکٹر روی پرساد نے ایک کیس درج کیا۔ بتایا گیا ہے کہ مہلوک تیجو اور سریش دونوں بھائی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT