Sunday , September 23 2018
Home / اضلاع کی خبریں / بھینسہ میں محکمہ ریونیو کے اجلاس کا انعقاد

بھینسہ میں محکمہ ریونیو کے اجلاس کا انعقاد

بھینسہ /5 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بھینسہ منڈل پریشد آفس میں محکمہ ریونیو کا ڈیویژن سطحی اجلاس کا انعقاد عمل میں آیا ۔ جس کی صدارت نرمل ریونیو ڈیویژن آفیسر شیوا لنگیا نے کی ۔ اس اجلاس کے دوران بھینسہ ریونیو عہدیداروں سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ بھینسہ منڈل میں تلنگانہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ جی او 58 کے تحت 3195 درخواستیں موصول

بھینسہ /5 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بھینسہ منڈل پریشد آفس میں محکمہ ریونیو کا ڈیویژن سطحی اجلاس کا انعقاد عمل میں آیا ۔ جس کی صدارت نرمل ریونیو ڈیویژن آفیسر شیوا لنگیا نے کی ۔ اس اجلاس کے دوران بھینسہ ریونیو عہدیداروں سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ بھینسہ منڈل میں تلنگانہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ جی او 58 کے تحت 3195 درخواستیں موصول ہوئی ہے ۔ جنہیں 289 درخواستوں کی تنقیح کا کام مکمل ہوا ۔ نرمل آر ڈی او نے جی او 58 پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے منڈل ریونیو آفیسروں پر زور دیا کہ وہ اپنے ماتحت عہدیداروں کے ذریعہ تنقیح شدہ درخواستوں کے جملہ افراد خاندان کی تفصیلات حاصل کرے۔ علاوہ ازیں سرکاری اراضی پر قبصہ کی تفصیلات حاصل کی جائے ۔ جس کو جی او کے ذریعہ حکومت نے 2 جون 2014 سے اراضی پر قبضہ کی تاریخ مقرر کی ہے ۔ جس سے ثابت ہونے پر پٹہ جات دئے جائیں گے اور نرمل آر ڈی او نے کہا کہ جن افراد کے قبضہ میں 125 مربع گز اراضی ہوگی ۔ انہیں ہی مفت پٹہ جات کی تقسیم عمل میں لائی جائے گی ۔ انہوں نے حاصل شدہ تمام تفصیلات کو آن لائین کرنے پر زور دیا ۔ اس موقع پر ڈپٹی سروے آفیسر راجیا ، بھینسہ تحصیلدار رام ہون کے علاوہ نرمل ڈیویژن کے تمام منڈلوں کے سروے آفیسرس اور بھینسہ منڈل کا تمام عملہ موجود تھا ۔

TOPPOPULARRECENT