Saturday , November 25 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بھینسہ میں معذورین کیلئے سدرم کیمپ کا انعقاد

بھینسہ میں معذورین کیلئے سدرم کیمپ کا انعقاد

بھینسہ۔/17ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حکومت کی جانب سے معذورین کو سہولیات فراہم کرنے و سرکاری اسکیمات و وظیفہ کی فراہمی کیلئے سدرم کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا ہے جو بھینسہ ڈیویژن سطح پر گورنمنٹ ایریا ہاسپٹل بھینسہ میں منعقد کیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر کاشی ناتھ سپرنٹنڈنٹ ایریا ہاسپٹل نے سدرم کیمپ کے دوران کیا اور کہا کہ معذورین کو کسی بھی سرکاری اسکیم سے مستفید ہونے کیلئے سدرم ( معذورین  سرٹیفکیٹ بے حد ضروری ہے۔ واضح رہے کہ بھینسہ ڈیویژن سطح سدرم کیمپ کے انعقاد میں مختلف منڈلوں کے مواضعات کے مختلف قسم کے معذورین ہاتھ، پیر، آنکھ اور کان کے معذورین نے اس کیمپ سے استفادہ کرتے ہوئے اپنی تشخیص کروائی۔ ایریا ہاسپٹل میں مختلف سیکشن بناتے ہوئے ڈاکٹروں نے معذورین کی جانچ کی۔

TOPPOPULARRECENT