Friday , July 20 2018
Home / اضلاع کی خبریں / بھینسہ میں کانگریس کا راستہ روکو احتجاج

بھینسہ میں کانگریس کا راستہ روکو احتجاج

بھینسہ ۔ 27 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : بھینسہ شہر کے دارا بجی کاٹن فیکٹری سے ایک موٹر سیکل ریالی کانگریس مقامی قائدین کی جانب سے حکومت تلنگانہ کے خلاف نکالی گئی ۔ جو شہر کے بس اسٹانڈ کے روبرو پہنچ کر ایک احتجاجی راستہ روکو دھرنے میں منظم ہوگئی ۔ اس احتجاج میں کانگریس ٹاون صدر رادھا کشن گوڑ ، آنند راؤ پٹیل ، سابقہ صدر نشین زرعی مارکٹ کمیٹی ، شنکر چندرے ، مانک دگڑے ، شام راؤ پٹیل سرپنچ والے گاؤں ، سریش سہانے ، داماجی ، سائیناتھ و دیگر کے علاوہ سینکڑوں کانگریسی کارکنان شریک تھے ۔ اس موقع پر مذکورہ کانگریسی قائدین نے اپنے احتجاج کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ حکومت تلنگانہ ریاست میں من مانی کرتے ہوئے اپنے مفادات کو ترجیح دے رہی ہے اور انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے من مانی فیصلہ کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ حکومت زیڈ پی ٹی سی ، ایم پی ٹی سی اور سرپنچ کے انتخابات کو وارڈ ممبران پر منحصر کرنے کا فیصلہ کررہی ہے اور زیڈ پی ٹی سی ، ایم پی ٹی سی اور سرپنچ کے راست انتخابات کو برخاست کرنے کے اقدامات کررہی ہے جو کہ تلنگانہ حکومت کا غلط اور مفادی فیصلہ ہے انہوں نے کہا کہ کانگریس کے آنجہانی راجیو گاندھی قائد نے دیہاتوں اور مواضعات کی ترقی کو ترجیح دیتے ہوئے عوام کو اپنے پسندیدہ بے لوث نمائندوں کو راست طور پر سرپنچ کے لیے منتخب کرنے کے لیے حق رائے دہی کے ذریعہ حق فراہم کیا تھا لیکن تلنگانہ حکومت آئندہ انتخابات میں اسے برخاست کرنے کے لیے اقدامات کررہی ہے ۔ جسے کانگریس پارٹی ہرگز برداشت نہیں کرے گی اور حکومت اپنا فیصلہ واپس نہ لینے پر شدید احتجاج منظم کیا جائے گا ۔ اس احتجاج کی وجہ سے شاہراہ کی دونوں جانب ٹریفک نظام درہم برہم ہوچکا تھا اور گاڑیوں کی قطاریں دیکھی گئی جس کی اطلاع پاکر بھینسہ پولیس سرکل انسپکٹر وی سرینواس ، سب انسپکٹر پونم چندر پولیس جمعیت کے ہمراہ مقام احتجاج پہنچ گئے اور احتجاجیوں کو احتجاج ختم کرنے کا مشورہ دیا ۔ جس پر احتجاجی بھیسنہ ریونیو ڈیویژن پہنچ کر آر ڈی او ای راجو کو اس ضمن میں ایک یادداشت پیش کی ۔۔

TOPPOPULARRECENT