Wednesday , September 19 2018
Home / اضلاع کی خبریں / بھینسہ میں ہفت روزہ لائبریری تقاریب کا انعقاد

بھینسہ میں ہفت روزہ لائبریری تقاریب کا انعقاد

بھینسہ ۔ /16 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھینسہ شہر میں ہفتہ روزہ لائبریرین تقریب کا انقاد عمل میں لایا گیا ۔ اس موقع پر بھینسہ شہر کے اے پی نگر علاقہ میں موجود گورنمنٹ لائبریری میں طلباء و طالبات میں نقوش نگار (Drawing Compotative) مقابلہ کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ اس موقع پر بھینسہ لائبریرین منجولا نے کہا کہ ہفت روزہ لائبریری تقریب کے تحت طلباء و طالبات میں مختلف پروگراموں کو منعقد کیا جارہا ہے جس سے طلبہ کی اندرونی صلاحیتوں کو اجاگر کرتے ہوئے منظر عام لایا جائے اور طلبہ کو تعلیم کے علاوہ دیگر تعلیمی و کھیل کود کے مقابلوں میں حصہ لینے کا جذبہ بیدار کیا جاسکے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ لائبریرین ہفت روزہ تقریب کے پروگراموں میں بہترین مظاہرہ کرنے والے طلبہ میں انعامات کی تقسیم عمل میں لاتے ہوئے حوصلہ افزائی کی جائے گی ۔آخر میں کہا کہ ہفت روزہ لائبریرین تقریب کا اختتام /20 نومبر کو عمل میں آئے گا ۔اس نقوش نگاری مقابلہ میں مختلف خانگی مدارس کے طلبہ نے حصہ لیا ۔ اس موقع پر خانگی مدارس کے مختلف اساتذہ موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT