Friday , December 15 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بھینسہ کی وقف اراضی کے تحفظ کا مطالبہ

بھینسہ کی وقف اراضی کے تحفظ کا مطالبہ

بھینسہ ۔ 22؍ اکٹوبر ( سیاست ڈسرکٹ نیوز) محمد سعید احمد ایڈوکیٹ ضلعی صدور ویلفیر پارٹی نے ایک صحافتی بیان کے ذریعہ بتایا کہ بھینسہ شہر کی وقف اراضی سروے نمبر 330/2 کے تحت گزٹ میں درج ہے جس کا تنازعہ گذشتہ کچھ سالوں سے جاری ہے کیونکہ محکمہ بلدیہ نے مذکورہ سروے نمبر پر شاپنگ کامپلکس تیار کرتے ہوئے یہ اراضی بلدیہ کی ہونے کی دعویٰ پیش کر رہی ہے ۔ اس ضمن میں گذشتہ روز ویلفیر پارٹی کے ایک وفد نے جس میں محمد سعید احمد ایڈوکیٹ عبدالجباربنارسی ‘ مرزا الیاس بیگ ‘ الطاف حسین ‘ نظیر احمد‘ عبدالرزاق کے علاوہ مرحوم عبداللہ خان پٹہ دار کے حقیقی ورثہ محمود خان اور حمید خان کے ہمراہ تلنگانہ وقف بورڈ صدرنشین محمد سلیم سے ملاقات کرتے ہوئے یادداشت پیش کی اور وفد نے صدرنشین وقف بورڈ تلنگانہ محمد سلیم سے پرزور مطالبہ کیا کہ شہر کے مصروف ترین تجارتی علاقہ میں واقع متنازعہ کامپلکس کو تلنگانہ وقف بورڈ اپنے تحویل میں لیتے ہوئے وقف اراضی کا تحفظ کیا جاسکے ۔ محمد سعید احمد ایڈوکیٹ اور وفد نے تلنگانہ وقف بورڈ صدرنشین محمد سلیم سے مطالبہ کیاکہ وقف بورڈ بھینسہ شہر کی اس قیمتی اراضی کے تحفظ کے لئے تساہلی یا لاپرواہی نہ برتتے ہوئے جلد از جلد ٹھوس اقدامات اپناتے ہوئے وقف اراضی کا تحفظ کریں کیونکہ وقف عہدیداروں کی لاپرواہی کی وجہ سے مسئلہ جوں کا توں ہے ۔ جس پر وقف صدرنشین تلنگانہ محمد سلیم نے وفد کو تیقن دیا کہ بھینسہ عبداللہ خان وقف اراضی کے ضمن میں سنجیدہ ہے ۔ اور اس جانب جلد از جلد ٹھوس اقدامات کئے جائیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT