Thursday , July 19 2018
Home / اضلاع کی خبریں / بھینسہ کے آندھرا بینک میں آدھار آن لائین سنٹر کا قیام

بھینسہ کے آندھرا بینک میں آدھار آن لائین سنٹر کا قیام

بھینسہ ۔ /6 فبروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھینسہ شہر کے آندھرا بینک میں آدھار آن لائن سنٹر کا قیام عمل میں لایا گیا جس کا افتتاح بدست آندھرا بینک بھینسہ برانچ منیجر ستیہ نارائن نے کیا ۔ اس موقع پر بینک منیجر ستیہ نارائن نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ حکومت کی جانب سے بینک کھاتوں سے آدھار کارڈ منسلک کرنے کے احکامات کے پیش نظر بینک کھاتہ داروں کے آدھار کو اکاؤنٹ نمبر سے منسلک کرنے پر صارفین کو مختلف مشکلات پیش آرہی تھیں ۔ جس کی وجہ سے ضلعی کلکٹر سے نمائندگی کرتے ہوئے آندھرا بینک بھینسہ برانچ میں آدھار کارڈ آن لائن سنٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ۔ جہاں پر بینک کھاتہ داروں اپنے آدھار میں کسی بھی قسم کی تبدیلی یا فنگر اور آنکھوں کو آدھار آن لائن کرتے ہوئے استفادہ کرسکتے ہیں اور دیگرآدھار کارڈ میں کسی بھی قسم کی تبدیلی کیلئے بھی عوام استفادہ کرسکتے ہیں ۔ آخر میں انہوں نے تمام آندھرا بینک کھاتہ داروں اور دیگر عوام سے خواہش کی ہے کہ اپنے آدھار میں کسی بھی قسم کی تبدیلی یا فنگر (انگلیاں) اور آنکھوں کو آدھار آن لائن کرتے ہوئے اپنے آدھار کو بینک اکاؤنٹ سے منسلک کرنے کیلئے آندھرا بینک آدھار آن لائن سنٹر سے استفادہ کریں ۔ جہاں آدھار آن لائن خدمات محمد حمیدالدین آپریٹر انجام دیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT