Sunday , September 23 2018
Home / اضلاع کی خبریں / بھینسہ کے اکثریتی علاقہ میں صفا بیت المال کی جانب سےٹھنڈے پانی کے فریج کی تنصیب

بھینسہ کے اکثریتی علاقہ میں صفا بیت المال کی جانب سےٹھنڈے پانی کے فریج کی تنصیب

بھینسہ۔/5اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھینسہ میں مختلف مقامات بس اسٹانڈ، مارکٹ علاقہ اور بڑابازار میں صفا بیت المال بھینسہ کی جانب سے نصب کئے گئے ٹھنڈے پانی کے فریج کا اکثریتی طبقہ کی بزرگ مذہبی شخصیت ببرو مہاراج نے افتتاح کیا اور صفا بیت المال کی جانب سے کی جارہی مختلف فلاحی خدمات کی زبردست ستائش کرتے ہوئے تمام ذمہ داران کو مبارکباد پیش کی اور کہاکہ عوام کو موسم گرما میں ٹھنڈے پانی کا انتظام کرنا بہت ہی ثواب کا کام ہے۔ اس کے ذریعہ انسانیت کا پیغام ہر فرد کے اندر بیدار کرتے ہوئے دونوں جہاں کے مالک کی خوشنودی حاصل کی جاسکتی ہے۔ اس موقع پر مقامی صدر صفا بیت المال کے علاوہ مولانا جعفر قاسمی و دیگر ہندو مسلم افراد موجود تھے۔ واضح رہے کہ پرانا بازار علاقہ میں ہندو افراد کی کافی اکثریت موجود ہے جو شہر کا قدیم مارکٹ علاقہ تصور کیا جاتا ہے اور اس علاقہ میں صفا بیت المال کا یہ اقدام کافی قابل ستائش ہے۔ شہر میں گنگا جمنی تہذیب کے فروغ کیلئے بہترین کارنامہ ہے۔ بھینسہ شہر اور اطراف و اکناف میں موسم گرما کے پیش نظر دھوپ کی شدت کی وجہ سے درجہ حرارت 42سے 45 ڈگری تک محسوس کیا جارہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT