Saturday , November 18 2017
Home / ہندوستان / بھینس ٹکرانے سے ٹرین کے پہیے نیچے اتر گئے

بھینس ٹکرانے سے ٹرین کے پہیے نیچے اتر گئے

بھاگلپور ۔ 16 ۔ نومبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : بہار میں بھاگلپور ۔ صاحب گنج لوپ سیکشن کے تحت لیکھ ملکھ اسٹیشن کے قریب ایک بھینس سے ٹکرانے کے سبب برہما پترا میل کی ایک بوگی کے 4 پہیے پتری سے اتر گئے ، بھاگلپور اسٹیشن سپرنٹنڈنٹ مسٹر اومکار پرساد نے بتایا کہ یہ واقعہ آج صبح 8-30 بجے اس وقت پیش آیا جب ریلوے پٹریوں پر اچانک ایک بھینس آجانے پر انجن ڈرائیور نے ایمرجنسی بریک لگائے ۔ جس کے نتیجہ میں ایک سلیپر بوگی کے 4 پہیے اچھل کر نیچے آگئے ۔ اس واقعہ میں بعض مسافرین اپنی نشستوں سے گر کر شدید زخمی ہوگئے ۔

TOPPOPULARRECENT