Saturday , December 16 2017
Home / ہندوستان / بھینس کے گوشت کی برآمد ،21 ہزار کروڑ کا بزنس

بھینس کے گوشت کی برآمد ،21 ہزار کروڑ کا بزنس

نئی دہلی ، 27 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کی بھینس کے گوشت کی برآمدات رواں مالی سال کی مدت اپریل۔ جنوری میں 21.316 کروڑ روپئے تک پہنچ گئیں، پارلیمنٹ کو آج یہ اطلاع دی گئی۔ گزشتہ پورے مالی سال 2015-16 ء میں یہ برآمدات 26.684 کروڑ روپئے قدر کی ہوئی تھیں جس میں بڑے برآمداتی منازل میں ویتنام، ملائیشیا، مصر، انڈونیشیا اور سعودی عرب شامل ہیں۔ وزیر کامرس اور انڈسٹری نرملا سیتارمن نے کہا کہ گوشت کی موجودہ برآمد اتی پالیسی کے مطابق بیف (گائے، بیل اور بچھڑے کا گوشت) کی کھیپ بھیجنا ممنوع ہے۔ گوشت کی ہڈی، مردہ بھینس بھی ممنوع ہے اور برآمد کی اجازت نہیں دی جاتی ہے۔ صرف بھینس کا بغیرہڈی گوشت، بکری اور مینڈھے اور مختلف پرند کا گوشت برآمد کرنے کی اجازت ہے۔ انھوں نے لوک سبھا کو تحریری جواب میں بتایا کہ ملک سے پروسیسڈ میٹ اکسپورٹس اِس مالی سال کی مدت اپریل۔ جنوری کے دوران 2.82 کروڑ روپئے رہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT