Wednesday , September 19 2018
Home / ہندوستان / بہادری ایوارڈ یافتہ بچوں کی صدر جمہوریہ سے ملاقات

بہادری ایوارڈ یافتہ بچوں کی صدر جمہوریہ سے ملاقات

نئی دہلی ۔22 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) 20 اسکولی بچے جنہیں بہادری ایوارڈس کیلئے منتخب کیا گیا ہے، آج راشٹرپتی بھون میں صدرجمہوریہ پرنب مکرجی سے ملاقات کرکے ان سے تبادلہ خیال کیا اور تصویرکشی کروائی۔ قومی بہادری ایوارڈس کا اعلیٰ ترین اعزاز ’’بھارت ایوارڈ‘‘ ریشم فاطمہ ساکن اُترپردیش کو حاصل ہوا۔ وہ بھی پرنب مکرجی سے ملاقات کرنے والوں م

نئی دہلی ۔22 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) 20 اسکولی بچے جنہیں بہادری ایوارڈس کیلئے منتخب کیا گیا ہے، آج راشٹرپتی بھون میں صدرجمہوریہ پرنب مکرجی سے ملاقات کرکے ان سے تبادلہ خیال کیا اور تصویرکشی کروائی۔ قومی بہادری ایوارڈس کا اعلیٰ ترین اعزاز ’’بھارت ایوارڈ‘‘ ریشم فاطمہ ساکن اُترپردیش کو حاصل ہوا۔ وہ بھی پرنب مکرجی سے ملاقات کرنے والوں میں شامل تھیں۔ 16 سالہ لڑکی نے اپنے چچا کا مقابلہ کیا تھا جو ایک کار میں اس کی عصمت ریزی کرنے کی کوشش کررہا تھا اور شادی کی تجویز مسترد کرنے پر اس پر تیزاب ڈال دیا تھا۔ قبل ازیں اس کے چچا نے اغوا کیا تھا جبکہ وہ ٹیوشن کلاس کیلئے جارہی تھی۔ صدرجمہوریہ نے بچوں سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ تصویرکشی کروائی۔ اس سال کا گیتا چوپڑہ ایوارڈ گنجن شرما متوطن آسام کو حاصل ہوا۔ 16 سالہ دیویش کمار ساکن یوپی سنجے چوپڑہ ایوارڈ کیلئے منتخب کیا گیا۔ ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں 8 لڑکیاں اور 16 لڑکے ہیں۔ چار ایوارڈس بعداز مرگ دیئے گئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT