Saturday , February 24 2018
Home / ہندوستان / بہادری کے ایوارڈس سے نوازے جانے والے افراد کی بیواؤں کے لئے بھتہ

بہادری کے ایوارڈس سے نوازے جانے والے افراد کی بیواؤں کے لئے بھتہ

نئی دہلی۔ 21 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) وزارت دفاع کے 1972کے اعلان نامے اورپھر1995میں جاری کئے گئے اعلان نامے کے مطابق بہادری کے انعامات حاصل کرنے والوں کو یہ حق حاصل ہوتاہے کہ انھیں مالی بھتہ دیاجائے ۔ مالی بھتہ دینے کے لئے موجودہ شرائط کے مطابق یہ بھتہ صرف انعام یافتہ یااس کی موت کی صورت میں اس کی بیوہ کو ایک مجاز تقریب میں دیاجائیگا۔یہ بیوہ قانونی طورپر انعام یافتہ کے رشتہ ازدواج میں ہونی چاہئے ۔ یہ بھتہ بیوہ کو اس وقت تک ملتارہے گا جب تک کہ وہ اپنی دوسری شادی نہیں کرلیتی یااس کی موت واقع نہیں ہوجاتی۔ البتہ بھتے کی رقم اس صورت میں بھی اسے ملتی رہے گی کہ وہ اپنے آنجہانی شوہر کے بھائی سے شادی کرلے اور فیملی پنشن کیلئے اس کے جانشین کے ساتھ زندگی گزارے ۔

TOPPOPULARRECENT