Friday , October 19 2018
Home / ہندوستان / بہادر آئی اے ایس عہدیدار مردہ پایا گیا

بہادر آئی اے ایس عہدیدار مردہ پایا گیا

بنگلورو 16 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) اپنی جرات کی وجہ سے انتظامیہ میں شہرہ پانے والا ایک آئی اے ایس عہدیدار آج اپنے سرکاری فلیٹ میں مردہ پایا گیا اور پولیس اسے خود کشی کا معاملہ سمجھ رہی ہے ۔ اڈیشنل کمشنر کمرشیل ٹیکس ( انفورسمنٹ ) ڈی کے روی نے ایک کمرہ میں خود کو پنکھے سے لٹکا کر خود کشی کرلی ۔ بنگلورو کے کمشنر پولیس ایم این ریڈی نے میڈیا کو یہ بات بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ بادی النظر میں یہ خود کشی کا معاملہ نظر آتا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ وہاں سے کوئی خود کشی نوٹ نہیں ملا ہے ۔ وہ آج دن میں 11.15 بجے اپنے گھر آئے تھے اور خود کشی شام سے قبل کا واقعہ ہوسکتی ہے ۔ 35 سالہ روی کمار نے ریت مافیا کے خلاف ڈپٹی کمشنر کولار کی حیثیت سے زبردست جدوجہد کی تھی ۔ کمشنر پولیس نے بتایا کہ ان کی موت کی تحقیقات کیلئے ایک خصوصی ٹیم بنگلورو پولیس کی جانب سے تشکیل دی گئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT