Wednesday , May 23 2018
Home / Top Stories / بہادر خاتون نے لٹیرے کو ڈھیر کردیا

بہادر خاتون نے لٹیرے کو ڈھیر کردیا

لندن ۔ 14 مئی (سیاست ڈاٹ کام) برازیل میں ایک خاتون نے بہادری اور جرأتمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولیاں مار کر ایک لٹیرے کو موت کی نیند سلادیا۔ یہ واقعہ سان پاؤلو کے نزدیک واقع قصبے Suzano میں پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ شخص نے یوم مادر کے موقع پر ایک اسکول کی تقریب میں آنے والی خواتین کو سڑک پر لوٹنے کی کوشش کی اور ان کے قبضے میں موجود مالی رقوم اور دیگر اشیاء حوالے کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر 42 سالہ خاتون Katia da Silva نے اپنے بیگ سے پستول نکالا اور اس لٹیرے کو 3 گولیاں مار کر ہلاک کردیا۔ اس واقعہ کے بعد برازیل میں کاتیا کی بہادری کے چرچے ہورہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT