Thursday , December 14 2017
Home / شہر کی خبریں / بہادر پورہ اور پراناپل پر فلائی اوور بریجس  ٹریفک آمدورفت کو آسان بنانے کے اقدام

بہادر پورہ اور پراناپل پر فلائی اوور بریجس  ٹریفک آمدورفت کو آسان بنانے کے اقدام

حیدرآباد ۔ 21 اکٹوبر (پریس نوٹ) شہر میں پرانا پل تا شمس آباد ایرپورٹ ٹریفک کے آسان بہاؤ کیلئے جی ایچ ایم سی نے دو فلائی اوورس کی تعمیر کی تیاری کررہی ہے۔ شمس آباد ایرپورٹ جانے والوں کو مہدی پٹنم فلائی اوور کی وجہ سے کافی سہولت ہورہی ہے جبکہ پرانا پل ہوتے ہوئے جانے والوں کو ٹریفک کے شدید مسائل درپیش ہورہے ہیں۔ واضح ہوکہ پراناپل، بہادرپورہ، فلائی اوور کی ایک سال قبل ہی منظوری دی گئی تھی۔ تاہم اراضی کے حصول میں مسائل پیدا ہونے کی وجہ سے تعمیری کاموں کا آغاز نہیں کیا جاسکا اور اب اراضی کی حصولی میں رکاوٹیں ختم ہوگئی۔ بہادرپورہ جنکشن کے پاس ٹریفک مسائل حل کرنے کیلئے ایس آر ڈی پی کے تحت فلائی اوور کی تعمیر عمل میں لائی جارہی ہے۔ تعمیراتی کاموں کیلئے 40 کروڑ کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ پرانا پل تا آرام گھر کی جانب ایک فلائی اوور کی تجویز تھی۔ تاہم آرام گھر تک ٹریفک کے آسان بہاؤ کو یقینی بنانے کیلئے ایک اور فلائی اوور تعمیر کرنے سے متعلق غوروخوض کیا جارہا ہے۔ پرانا پل تا زو پارک ایک فلائی اوور ہوگی اور یہاں سے آرام گھر تک ایک اور فلائی اوور تعمیر کرنے کا پلان ہے جس کی وجہ سے پرانا پل تا شمس آباد بغیر ٹریفک سگنلس کے تیزی کے ساتھ ایرپورٹ پہنچا جاسکتا ہے۔ پراجکٹ کا پلان اور تخمینہ تیار کرکے حکومت کو پیش کیا جائے گا۔ منظوری ملتے ہی کام کا آغاز ہوگا۔ دونوں فلائی اوور کی تعمیر کی وجہ سے پرانے شہر کے علاقوں سے ایرپورٹ جانے والوں اور اسی طرح اضلاع جانے والوں کو ٹریفک مسائل سے پریشانی نہیں ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT