Tuesday , November 13 2018
Home / جرائم و حادثات / بہادر پورہ میں قاتلانہ حملہ ایک شخص شدید زخمی

بہادر پورہ میں قاتلانہ حملہ ایک شخص شدید زخمی

حیدرآباد۔/27ڈسمبر، ( سیاست نیوز) پرانے شہر کے علاقہ بہادر پورہ میں کل رات ایک شخص پر قاتلانہ حملہ کرتے ہوئے اسے شدید زخمی کردیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 26سالہ سید ساجد علی کی حالت تشویشناک ہے۔ اس خصوص میں انسپکٹر بہادر پورہ مسٹر ہریش کوشک نے بتایا کہ کاماٹی پورہ علاقہ کے ساکن ساجد علی پر رات دیر گئے نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر پتھر سے وار کرتے ہوئے اسے شدید زخمی کردیا۔ جسے فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں آج صبح اس کا آپریشن کیا گیا۔ تاہم اس کی حالت تشویشناک ہے۔ انسپکٹر نے بتایا کہ ساجد مبینہ طور پر جیب کترا بتایا گیا ہے۔ پولیس بہادر پورہ مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT