Thursday , November 23 2017
Home / جرائم و حادثات / بہادر پورہ میں کمسن قتل کیس کے دو ملزمین گرفتار

بہادر پورہ میں کمسن قتل کیس کے دو ملزمین گرفتار

پرانی خصومت پر انتقام ، انسپکٹر پولیس بہادر پورہ کی پریس کانفرنس
حیدرآباد 4 ڈسمبر (سیاست نیوز) بہادر پورہ پولیس نے شہباز قتل کیس کے معاملہ کو حل کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کرلیا۔ یاد رہے کہ 29 نومبر کو شہباز کا بے رحمانہ انداز میں قتل کردیا گیا تھا اور اس کی نعش میر عالم نیکلس روڈ پر پھینک دی گئی تھی۔ قاتلوں نے بے رحمی سے اس کمسن کا گلا کاٹ دیا تھا جو خود کو سائبرآباد پولیس کے کرائم سروے سے بچانے کے لئے در در بھٹک رہا تھا۔ اے سی پی چارمینار مسٹر اشوک چکرورتی نے آج ایک پریس کانفرنس کے دوران قاتلوں جاوید اور انضمام کو میڈیا کے روبرو پیش کردیا۔ اس موقع پر انسپکٹر بہادر پورہ مسٹر ہریش کوشک بھی موجود تھے۔ مقتول شہباز اور قاتل جاوید کے درمیان پرانی خصومت تھی۔ ان دنوں میں دشمنی پیدا ہوگئی تھی اور جیل سے رہائی کے بعد جاوید شہباز کو قتل کرنے کے موقع کی تلاش میں تھا اور 29 نومبر کو جیسے ہی اس نے موقع پایا اپنے ساتھی انضمام کے ساتھ سازش رچ کر کمسن شہباز کا قتل کردیا۔ یہ بات اسسٹنٹ کمشنر پولیس چارمینار مسٹر اشوک چکرورتی نے بتائی۔ انھوں نے قاتلوں کو عدالتی تحویل میں دے دیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT