Saturday , December 16 2017
Home / جرائم و حادثات / بہادر پورہ میں 16 ٹن چاول ضبط

بہادر پورہ میں 16 ٹن چاول ضبط

عوامی نظام تقسیم کے چاول کی بلیک مارکیٹنگ ، 2 گرفتار
حیدرآباد 18 ستمبر (سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فورس ساؤتھ زون ٹیم اور محکمہ سیول سپلائز کی ایک مشترکہ کارروائی میں پرانے شہر کے علاقہ بہادر پورہ میں دھاوا کرتے ہوئے بھاری مقدار میں عوامی نظام تقسیم کے تحت سربراہ کئے جانے والے 16 ٹن چاول کو ضبط کرلیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آف پولیس ٹاسک فورس مسٹر سی ششی دھر راجو نے بتایا کہ ٹاسک فورس اور محکمہ سیول سپلائز نے کارروائی کرتے ہوئے بہادر پورہ اکبر ٹراویلس پر دھاوا کیا جہاں سے بھاری مقدار میں چاول برآمد کئے گئے۔ اُنھوں نے بتایا کہ 52 سالہ محمد عارف ساکن ایس کے گارڈن نواب صاحب کنٹہ اپنے بیٹے 32 سالہ محمد عمران عرف ببلو جو فلک نما پولیس اسٹیشن کا روڈی شیٹر ہے کی مدد سے عقیل، نواز، محسن، عزیز، محمد اور اکبر ٹراویلس کے محسن سے عوامی نظام تقسیم کے تحت سربراہ کئے جانے والے چاول بھاری مقدار میں حاصل کرتے ہوئے اُنھیں بلیک مارکٹ میں فروخت کیا کرتا تھا۔ غیر قانونی طور پر حاصل کئے جانے والے چاول کو اکبر ٹراویلس کے گیاریج میں رکھا جاتا تھا اور بعدازاں انھیں بلیک کیا جاتا تھا۔ ٹاسک فورس نے عارف اور اُس کے بیٹے عمران کو گرفتار کرلیا اور اُن کے قبضہ سے 16 ٹن چاول، ایک لاری اور آٹو ٹرالی ضبط کرلیا اور اُسے بہادر پورہ پولیس کے حوالے کردیا۔

TOPPOPULARRECENT