بہادر پورہ کے مسائل 5 سال کے دوران اسمبلی میں نہیں اٹھائے گئے : کلیم بابا

انتخابی مہم کے دوران زبردست عوامی تائید ، رائے دہندوںمیں مقامی جماعت کے متعلق ناراضگی
حیدرآباد ۔ 26 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز) : اسمبلی حلقہ بہادر پورہ کے کانگریس امیدار کلیم الدین بابو نے آج دودھ باولی کے علاوہ دوسرے مقامات کا دورہ کرتے ہوئے عوام سے ملاقات کی ۔ انہیں کامیاب بنانے پر اسمبلی حلقہ بہادر پورہ کو مثالی حلقہ میں تبدیل کرنے کا اعلان کیا ۔ کلیم الدین بابا نے کہا کہ چھوٹی جماعت کی بڑی باتیں بہت ہوچکی ہیں آج عوام جماعت کے امیدواروں سے انہیں دوبارہ کامیاب بنانے کا جواز طلب کررہے ہیں اسمبلی حلقہ بہادر پورہ کے عوام نے برسوں تک چھوٹی جماعت کے امیدوار پر بھروسہ کرتے ہوئے کامیاب بنایا مگر منتخب نمائندے نے اسمبلی حلقہ کے مسائل پر کبھی اسمبلی میں بات چیت نہیں کی ۔ کلیم الدین بابا نے کہا کہ تمام سروے رپورٹس کانگریس کے حق میں ہے ۔ آئندہ ریاست میں کانگریس کے زیر قیادت پیپلز فرنٹ کی حکومت قائم ہوگی ۔ ( سلسلہ صفحہ 8 پر)

TOPPOPULARRECENT