بہاری اداکار لاطینی امریکی فلموں کا ابھرتا ستارہ

واشنگٹن ۔ یکم ؍ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے شہر پٹنہ میں پیدا ہوئے پربھاکر شرن لاطینی امریکی فلمی صنعت میں ایک ابھرتے ہوئے ستارے بن گئے ہیں جہاں ان کی پہلی ہسپانوی فلم ’’انریڈاڈوس : لاکنفیوژن‘‘ کو کوسٹاریکا میں سال 2017ء کی مقبول ترین فلم قرار دیا گیا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ مذکورہ لاطینی امریکی فلم کو بالی ووڈ کی طرز پر یعنی گانے اور ڈانس کے ساتھ تیار کیا گیا ہے جبکہ اس کی شوٹنگ زیادہ تر کوسٹاریکا، ممبئی اور پناما میں کی گئی ہے۔ پربھاکر نے کوسٹاریکا کی مقبول ترین ٹی وی میزبان نینسی ڈوبلز کے مقابلے مرکزی کردار ادا کیا ہے اور اس بات کے خواہاں ہیں کہ وہ اس فلم کو انگریزی، ہندی اور بھوجپوری زبان میں ’’ایک چور، دومستی خور‘‘ کے ٹائٹل سے ایک ساتھ ریلیز کریں۔

TOPPOPULARRECENT