Tuesday , December 12 2017
Home / ہندوستان / بہاری طالب علم کی ورلڈ اِسکل اولمپکس میں شرکت

بہاری طالب علم کی ورلڈ اِسکل اولمپکس میں شرکت

پٹنہ۔6 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) بہار کا متوطن نتیش کمار ان 28 طلباء میں شامل ہے جنہیں ملک بھر سے منتخب کیا گیا ہے اور جو ابو ظہبی میں منعقد شدنی ورلڈ اِسکل اولمپکس میں حصہ لیں گے۔ زائد از 70 ممالک سے 1200 طلباء اس دو سالہ کامپٹیشن میں مجموعی طور پر 50 آزمائشوں میں مسابقت کریں گے، جو 14 تا 19 اکٹوبر مقرر ہے۔ نیشنل اسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن نے آج ایک بیان میں کہا کہ اس کامپٹیشن کے شرکاء مختلف ایونٹس میں حصہ لیں گے جیسے کارپینٹنگ، میستری کا کام، ہیئراسٹائلنگ ، بیوٹی تھیراپی، پروٹو ٹائپ ماڈلنگ، آٹو باڈی رپیر، موبائل روبوٹکس، سی این سی ٹرننگ، ویلڈنگ و دیگر۔ بہار کے متوطن نتیش کمار آرمی انسٹی ٹیوٹ آف فیشن اینڈ ڈیزائن بنگلورو میں فیشن و ملبوسات کی تعلیم حاصل کررہا ہے۔

 

پروفیسر ابوسفیان کو پاکستانی یونیورسٹی کی دعوت
علی گڑھ،6اکتوبر(سیاست ڈاٹ کام) سرسید انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی یونیورسٹی پاکستان نے 17؍اکتوبرکو سرسید کی دو صدسالہ تقریب پیدائش کی مناسبت سے مقررہ اپنے پروگرام میں کلیدی خطاب پیش کرنے کے لئے تہذیب الاخلاق کے سابق مدیر،فکر سرسید کے حقیقی رمزشناس اور ان کے شارح وترجمان پروفیسر ابوسفیان اصلاحی کو مدعو کیا ہے ۔ پروفیسر ابوسفیان کو سرسید شناسوں کی فہرست میں اس لحاظ سے انفرادیت حاصل ہے کہ انہوں نے سرسید کی فکر،ان کے ثقافتی ودینی تصوراور ان کے علمی افکارکو اپنی بحث وتحقیق کا موضوع بنایا ہے اور متعدد اردو وعربی مقالات میں آپ نے سرسید کی فکری جہات اورثقافتی تصور پر خصوصی گفتگو کی ہے ۔ اس موقع پر وہ بین الاقوامی کراچی یونیورسٹی میں مقررہ سہ روزہ سمینار میں بھی شرکت کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT