Monday , June 25 2018
Home / ہندوستان / بہاری عوام ذات پات کا نظام فراموش کردیں

بہاری عوام ذات پات کا نظام فراموش کردیں

نئی دہلی 22 مئی ( سیاست ڈاٹ کام )بہار اسمبلی انتخابات سے قبل رائے دہندوں تک رسائی کی کوشش کے طور پر وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ریاست کے عوام سے کہا کہ وہ ذات پات کے قول سے باہر آئے اور بہتری کیلئے کام کرے۔ معروف شاعر رام دھاری سنگھ دنکار کی گولڈن جوبلی تقاریب کا افتتاح کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ وہ بہار کی ترقی اور خوشحالی کے اپنے وی

نئی دہلی 22 مئی ( سیاست ڈاٹ کام )بہار اسمبلی انتخابات سے قبل رائے دہندوں تک رسائی کی کوشش کے طور پر وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ریاست کے عوام سے کہا کہ وہ ذات پات کے قول سے باہر آئے اور بہتری کیلئے کام کرے۔ معروف شاعر رام دھاری سنگھ دنکار کی گولڈن جوبلی تقاریب کا افتتاح کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ وہ بہار کی ترقی اور خوشحالی کے اپنے ویژن کو آگے بڑھائیں گے کیونکہ اس کے بغیر ہندوستان کی ترقی نامکمل ہے ۔ یہ واضح کرتے ہوئے کہ مغربی ہندوستان خوشحال ہے مشرقی ہندوستان دانشمند ہے مودی نے کہا کہ یہ دونوں علاقے ملک کی ترقی میں مساوی حصہ رکھ سکتے ہیں۔ 1961 میں دنکار کی جانب سے تحریر کردہ مکتوب کا حوالہ دیتے ہوئے مودی نے کہا کہ بہار کو سماجی ترقی اسی وقت مل سکتی ہے جب ذات پات کے نظام کو فراموش کردیا جائے اور بہتری کو فروغ دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایک یا دو ذاتوں کی تائید سے حکومت نہیں کی جاسکتی ۔ اگر آپ ذات پات کی سیاست سے بالا تر نہ ہوجائیں تو بہار کی سماجی ترقی متاثر ہوگی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ مغربی بنگال ‘بہار اور مشرقی اتر پردیش جیسے مقامات کی ترقی ملک کی بحیثیت مجموعی ترقی کیلئے ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میری حکومت ہندوستان کی ترقی کیلئے تمام اقدامات کررہی ہے۔ بہار کے عوام کو ہندوستان کی ترقی میں حصہ لینا چاہئے۔ بہار کے عوام ذات پات سے بالاتر ہوکر اپنے مستقبل کی جانب دیکھیں کیونکہ آنے والا کل ان کیلئے درخشاں ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT