Saturday , November 18 2017
Home / ہندوستان / بہار ، یو پی میں سیلاب سے مزید 47 اموات

بہار ، یو پی میں سیلاب سے مزید 47 اموات

آسام ، بنگال کی صورتحال میں بہتری ، مودی کا ہفتہ کو دورہ بہار
نئی دہلی ۔ /22 اگست (سیاست ڈاٹ کام) سیلاب زدہ بہار میں جہاں زائد از 1.46 کروڑ افراد ہنوز متاثر ہیں وہاں مزید 37 اموات پیش آئی جبکہ اترپردیش کی صورتحال بھی بدستور تشویشناک ہے جہاں آج مزید 10 اموات کی اطلاع ملی ہے ۔ بہار میں مہلوکین کی تعداد بڑھ کر 341 اور یو پی میں 82 ہوچکی ہے ۔ تاہم آسام اور مغربی بنگال کے شمالی اضلاع میں سیلاب کی صورتحال میں نرمی آئی ہے جہاں سطح آب گھٹ رہی ہے اور دونوں ریاستوں میں کوئی تازہ اموات کی اطلاع نہیں ہے ۔ وزیراعظم نریندر مودی ہفتہ /26 اگست کو بہار کے سیلاب سے متاثر اضلاع کا فضائی معائنہ کریں گے ، ڈپٹی چیف منسٹر سشیل کمار مودی نے یہ بات بتائی ۔ بہار میں سیلاب نے ریاست کے 18 اضلاع کو متاثر کیا ہے جہاں 7.61 لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنا پڑا چیف منسٹر نتیش کمار بھی متاثرہ اضلاع کا دورہ کررہے ہیں اور پٹنہ سے سڑک کے راستے پورنیا پہونچے جس کے بعد ہیلی کاپٹر کے ذریعہ انہوں نے بعض علاقوں کا فضائی سروے کیا۔

TOPPOPULARRECENT