Monday , June 18 2018
Home / سیاسیات / بہار اسمبلی انتخابات ستمبر یا اکٹوبر میں ممکن چیف الیکشن کمشنر نسیم زیدی کا اعلان

بہار اسمبلی انتخابات ستمبر یا اکٹوبر میں ممکن چیف الیکشن کمشنر نسیم زیدی کا اعلان

نئی دہلی ۔ 17مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) بہار اسمبلی انتخابات جہاں بی جے پی متحدہ جنتا پریوار سے مقابلہ کرنے کیلئے تیاری کررہی ہے ۔ امکان ہے کہ ستمبر یا اکٹوبر میں منعقد کئے جائیں گے جب کہ مرکزی فورسیس اور اخراجات کی نگرانی کا نظام قائم کردیا جائے گا اور زراور زور کی طاقت کے استعمال کے انسداد کیلئے کارروائیاں کی جائیں گی ۔ فہرست رائے دہندگا

نئی دہلی ۔ 17مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) بہار اسمبلی انتخابات جہاں بی جے پی متحدہ جنتا پریوار سے مقابلہ کرنے کیلئے تیاری کررہی ہے ۔ امکان ہے کہ ستمبر یا اکٹوبر میں منعقد کئے جائیں گے جب کہ مرکزی فورسیس اور اخراجات کی نگرانی کا نظام قائم کردیا جائے گا اور زراور زور کی طاقت کے استعمال کے انسداد کیلئے کارروائیاں کی جائیں گی ۔ فہرست رائے دہندگان 31جولائی تک تیار ہوجائیں گی ۔ چیف الیکشن کمشنر نسیم زیدی نے کہا کہ بہار کے انتخابات ’’ ام الانتخابات‘‘ ثابت ہوں گے ۔ سابق مثالوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے انتخابات ستمبر یا اکٹوبر میں مقرر کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پروگرام کو قطعیت دی جارہی ہے اس لئے انتخابی عمل ہنوز شروع نہیں ہوا ۔ الیکشن کمیشن کو موسمی حالات پیش نظر رکھنے ہوں گے ۔ تہواروں ‘ امتحانات ‘ تعطیلات ‘ زبردست بارش اور سیلاب پروگرام کو قطعیت دینے سے پہلے آسکتے ہیں ۔ نسیم زیدی نے مرحلوں کی تعداد کا انکشاف کرنے سے بھی انکار کردیا ۔ اخباری نمائندوں کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بہار میں زر کا استحصال ایک بڑا مسئلہ ہے چنانچہ اس بار ہم زیادہ منظم کوششیں کریں گے ۔ بائیں بازو کی انتہا پسندی کو پیش نظر رکھتے ہوئے ریاست کے متاثرہ علاقوں میں مرکزی نیم فوجی فورسیس تعینات کی جائیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ کافی نیم فوجی فورسیس ہمیں فراہم کی جائیں گی

TOPPOPULARRECENT