Thursday , April 26 2018
Home / سیاسیات / بہار اسمبلی سے 4 باغی جے ڈی یو ارکان نااہل

بہار اسمبلی سے 4 باغی جے ڈی یو ارکان نااہل

پٹنہ۔ 27 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) چار جے ڈی (یو) ارکان اسمبلی کو آج بہار اسمبلی سے مخالف پارٹی سرگرمیوں بشمول راجیہ سبھا الیکشن میں کراس ووٹنگ کی پاداش میں قانون انسداد انحراف کے تحت نااہل قرار دے دیا گیا۔ اس کے ساتھ 8 باغی جے ڈی (یو) ایم ایل ایز کی رکنیت گزشتہ ماہ سے اسپیکر اسمبلی نے منسوخ کردی جبکہ اس ضمن میں پارٹی نے سفارش کی تھی۔ ان 8 لیج

پٹنہ۔ 27 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) چار جے ڈی (یو) ارکان اسمبلی کو آج بہار اسمبلی سے مخالف پارٹی سرگرمیوں بشمول راجیہ سبھا الیکشن میں کراس ووٹنگ کی پاداش میں قانون انسداد انحراف کے تحت نااہل قرار دے دیا گیا۔ اس کے ساتھ 8 باغی جے ڈی (یو) ایم ایل ایز کی رکنیت گزشتہ ماہ سے اسپیکر اسمبلی نے منسوخ کردی جبکہ اس ضمن میں پارٹی نے سفارش کی تھی۔ ان 8 لیجسلیٹرس پر 2 آزاد امیدواروں انیل شرما اور صابر علی کی راجیہ سبھا کی نشستوں کیلئے جون میں منعقدہ چناؤ میں پارٹی کے سرکاری امیدواروں کے بجائے حمایت کرنے کا الزام ہے۔ نااہل قرار دیئے گئے ایم ایل ایز اجیت کمار (کانتی، مظفر پور)، راجو سنگھ (صاحب گنج (مظفرپور) ، پونم دیوی یادو (دیگھا، پٹنہ) اور سریش چنچل (سکرا، مظفرپور) ہیں۔ ان لیجسلیٹرس نے غلط کارروائی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنا موقف پیش کرنے کا مناسب موقع نہیں دیا گیا اور وہ اس فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع ہوں گے۔ اس تبدیلی سے بہار کی جے ڈی (یو) حکومت کے لئے کوئی خطرہ درپیش نہیں ہے کیونکہ آر جے (ڈی) ،

کانگریس، سی پی آئی اور 3 آزاد ارکان کی اس حکومت کیلئے گزشتہ سال سے باہر سے تائید جاری ہے۔ اسپیکر ادے نارائن چودھری نے آج یہ حکم نامہ اِن چاروں لیجسلیٹرس کی موجودگی میں منظور کیا جن کے خلاف برسراقتدار پارٹی نے مخالف پارٹی سرگرمیوں کی پاداش میں ان کی رکنیت کو منسوخ کردینے کیلئے کارروائی شروع کی تھی، اسمبلی سیکریٹری انچارج ہرے رام مکھیا نے نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کو یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہا کہ چودھری نے قانون انسداد انحراف کی گنجائشوں کے تحت ان چار باغی جے ڈی (یو) ارکان اسمبلی کو نااہل قرار دیا ہے۔ جے ڈی (یو) کے چیف وہپ شراون کمار نے اسپیکر کے فیصلے کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ نااہل قرار دیئے ہوئے قانون ساز اپنی پارٹی کے خلاف کام کرنے کی پاداش میں یہی سزا کے مستحق ہیں۔

TOPPOPULARRECENT