Thursday , November 23 2017
Home / ہندوستان / . بہار اسمبلی میں اسکام کے خلاف ہنگامہ

. بہار اسمبلی میں اسکام کے خلاف ہنگامہ

پٹنہ۔/22اگسٹ، ( سیاست ڈاٹ کام ) مبینہ بھاگلپور این جی او اسکام کی وجہ سے بہار قانون ساز اسمبلی اور کونسل کے اجلاس آج دہل کر رہ گئے۔ اپوزیشن آر جے ڈی ارکان نے نعرہ بازی کی اور چیف منسٹر نتیش کمار و ڈپٹی چیف منسٹر سوشیل کمار مودی کے استعفی کا مطالبہ کیا۔ایوان کا اجلاس جیسے ہی شروع ہوا سابق وزیر فینانس عبدالباری صدیقی نے اسپیکر وجئے کمار چودھری کی توجہ اپنی تحریک التواء پر مبذول کروائی اور زور دیا کہ وقفہ سوالات معطل کیا جائے۔ مطالبہ مسترد ہونے پر ہنگامہ شروع ہوگیا۔

 

خواتین کو انصاف رسانی کیلئے یکساں قانون ضروری : سمترامہاجن
اندور ۔ 22 اگست (سیاست ڈاٹ کام) لوک سبھا کی اسپیکر سمترا مہاجن نے آج تمام دھرم آچاریاؤں (مذہبی پیشواؤں) سے اپیل کی ہیکہ وہ طلاق ثلاثہ پر سپریم کورٹ کے فیصلہ کو خواتین کیلئے انصاف رسانی کی سمت ایک اہم قدم کے طور پر دیکھیں۔ سمترامہاجن نے یہاں ایک اجلاس کے موقع پر اخباری نمائندوں سے کہا کہ طلاق ثلاثہ پر سپریم کورٹ نے اہم فیصلہ دیا ہے، بحیثیت قانونی انہیں اس فیصلہ پر بے پناہ خوشی ہوئی ہے۔ اسپیکر نے کہا کہ ملک میں خواتین کو انصاف دلانے کیلئے یکساں قانون ہونا چاہئے۔ میں صرف خواتین کے بارے میں بات کررہی ہوں اور قانون کو چاہئے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ خواتین کے ساتھ کوئی ناانصافی نہ ہوسکے۔

TOPPOPULARRECENT