Sunday , January 21 2018
Home / Top Stories / بہار اسمبلی میں بی جے پی ارکان کا خاموش احتجاج

بہار اسمبلی میں بی جے پی ارکان کا خاموش احتجاج

پٹنہ ۔ 6 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام ) : بہار اسمبلی کا اجلاس آج پہلے نصف میں بلارکاوٹ منعقد کرنے میں ناکام ہوگیا جب کہ اسپیکر نے بی جے پی کے احتجاج کے باعث کارروائی ملتوی کردی ۔ اسمبلی کی کارروائی کی شروعات سے ہی بی جے پی ارکان منہ پر سیاہ پٹیاں لگاکر ایوان کے وسط میں بیٹھ گئے اور حکمران جماعت پر ان کی آؤاز دبا دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے

پٹنہ ۔ 6 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام ) : بہار اسمبلی کا اجلاس آج پہلے نصف میں بلارکاوٹ منعقد کرنے میں ناکام ہوگیا جب کہ اسپیکر نے بی جے پی کے احتجاج کے باعث کارروائی ملتوی کردی ۔ اسمبلی کی کارروائی کی شروعات سے ہی بی جے پی ارکان منہ پر سیاہ پٹیاں لگاکر ایوان کے وسط میں بیٹھ گئے اور حکمران جماعت پر ان کی آؤاز دبا دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے احتجاج کیا ۔ اپوزیشن لیڈر نندکشور یادو کی زیر قیادت بی جے پی ارکان نے ایوان میں خاموش احتجاج کیا ۔ احتجاجی ارکان نے ایوان کے وسط اور داخلوں کے راستوں پر بیٹھ گئے جہاں سے چیف منسٹر اور دیگر وزراء کا گذر ہوتا ہے ۔ اس وقت چیف منسٹر نتیش کمار ایوان میں موجود نہیں تھے ۔ بی جے پی ارکان کے راستوں پر بیٹھ جانے سے اسمبلی کا اسٹاف اور سکریٹری اپنی اپنی کرسیوں تک نہیں پہنچ سکے ۔تاہم جنتادل متحدہ مقننہ پارٹی لیڈر اور ریاستی وزیر وجئے چودھری نے بی جے پی کے احتجاج پر تنقید کرتے ہوئے یہ الزام عائد کیا کہ ایوان کی کارروائی روکنے کے لیے غیر شائستہ طرز عمل اختیار کررہے ہیں ۔ ایوان میں نظم و ضبط بحال کرنے کی تمام کوششیں رائیگاں ہوگئیں تو اسپیکر نے 2 بجے دن تک ایوان کی کارروائی ملتوی کردی ۔باور کیا جاتا ہے کہ جاریہ سال اسمبلی انتخابات کے پیش نظر بی جے پی عوام میں مقبولیت حاصل کرنے کیلئے ایوان کو سیاسی اکھاڑہ بنادیا ہے ۔ اور اس مقصد کیلئے اسمبلی میں نت نئے طریقوں سے احتجاج کیا جارہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT