Wednesday , December 12 2018

بہار : اموات کی تعداد میں اضافہ مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کا سروے

پورنیہ ( بہار )۔/24اپریل، ( سیاست ڈاٹ کام ) بہار میں طوفان سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں آج مزید 3 کا اضافہ ہوگیا جبکہ 3 اور نعشیں برآمد ہوئیں۔ مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے آج بہار میں غیر موسمی بارش اور ژالہ باری سے متاثرہ اضلاع کا فضائی سروے کیا اور منگل کو آئی طوفانی آندھی میں 58افراد ہلاک اور فصلوں کی تباہی پر حالات کا جائزہ لیا

پورنیہ ( بہار )۔/24اپریل، ( سیاست ڈاٹ کام ) بہار میں طوفان سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں آج مزید 3 کا اضافہ ہوگیا جبکہ 3 اور نعشیں برآمد ہوئیں۔ مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے آج بہار میں غیر موسمی بارش اور ژالہ باری سے متاثرہ اضلاع کا فضائی سروے کیا اور منگل کو آئی طوفانی آندھی میں 58افراد ہلاک اور فصلوں کی تباہی پر حالات کا جائزہ لیا۔ مسٹر راجناتھ سنگھ نے بتایا کہ مرکزی حکومت بحران کے وقت ریاستی حکومت کے ساتھ ہے اور ریاستی حکومت کو ممکنہ امداد فراہم کی جائے گی۔ چیف منسٹر بہار نتیش کمار، مرکزی وزراء روی شنکر پرساد اور رادھا موہن سنگھ اور سابق ڈپٹی چیف منسٹر بہار سشیل کمار مودی کے ہمراہ راجناتھ سنگھ نے تیزوتند ہواؤں سے شدید متاثرہ اضلاع پورنیہ، مادھے پور اور کتھر میں نقصانات کا جائزہ لیا۔ بعد ازاں ریاستی حکومت کے عہدیداروں کے ساتھ انہوں نے اجلاس منعقد کیا اور انسانی جان و مال بالخصوص کھڑی فصلوں کے نقصانات پر ایک رپورٹ پیش کرنے کی خواہش کی۔

TOPPOPULARRECENT