Sunday , November 19 2017
Home / شہر کی خبریں / بہار انتخابات میں بہوجن مکتی مورچہ کی تائید

بہار انتخابات میں بہوجن مکتی مورچہ کی تائید

سیکولر طاقتوں کا استحکام وقت کی اہم ضرورت : ومن مشرام

حیدرآباد۔11اکٹوبر(سیاست نیوز) بھارت مکتی مورچہ اور بام سیف کے قومی صدر مسٹر ومن مشرام نے ریاست بہار کے انتخابات میں فرقہ پرست طاقتوں کی شکست کو یقینی بنانے کے لئے بام سیف اور بھارت مکتی مورچہ کی حکمت عملی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ ہم بہار انتخابات میں ایک سو سیٹوں پر بہوجن مکتی مورچہ کی تائیدکریں گے جبکہ ایک سو پچاس کے قریب سیٹو ں پرعظیم اتحادی پارٹی کے امیدواروں کی تائید کرتے ہوئے ان کی کامیابی کویقینی بنانے کاکام کیا جائے گا۔ حیدرآباد میں اپنے مختصر دورے کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسٹر ومن مشرام نے کہاکہ سکیولر طاقتوں کا استحکام وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے بڑھتی فرقہ پرستی پر لگام کسنے کے لئے بہار کے انتخابات میںسیکولر امیدواروں کی کامیابی کو ضروری قراردیا او رکہاکہ بھارت مکتی مورچہ اور بام سیف بہار انتخابات میں فرقہ پرست طاقتوں کو شکست فاش کرنے کے لئے بڑے پیمانے پر حکمت عملی تیار کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بام سیف او ربھارت مکتی مورچہ کا انتہائی اہم موضوع بہار میںایس سی‘ ایس ٹی‘ بی سی اور میناریٹی بالخصو ص مسلم اقلیتی امیدواروں کی کامیابی کو یقینی بنانا ہے۔  انہوں نے بام سیف او ربھارت مکتی مورچہ کی اس تحریک سے بی جے پی کو پچاس تا ساٹھ سیٹو ں پر نقصان پہنچانے کا دعویٰ بھی کیا او رکہاکہ دادری اور مین پوری میں پیش آئے فرقہ پرستانہ منصوبوں کو ناکام بنانے میںبھی بام سیف او ربھارت مکتی مورچہ کی ہماری یہ تحریک موثر ثابت ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT